غیر ملک سے ڈی پورٹ ہونے سے بچنے کا شرمناک طریقہ

غیر ملک سے ڈی پورٹ ہونے سے بچنے کا شرمناک طریقہ
غیر ملک سے ڈی پورٹ ہونے سے بچنے کا شرمناک طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں 25مختلف جرائم میں سزیفتہ ایک جمیکا نژاد شخص کو جب ملک بدر کرکے واپس جمیکا بھیجنے کے لئے جہاز پر سوار کیا جارہا تھا تو اس نے ایک ایسی عجیب و غریب بات بتائی کہ اسے فوراً واپس اتار لیا گیا اور وہ ہنسی خوشی برطانیہ میں زندگی گزار رہا ہے۔پچیس سالہ ایلون برسٹ کو اس کے آبائی وطن بھیجنے کے لئے جہاز میں بیٹھایا جارہا تھا کہ اس نے اچانک شور مچا نا شروع کر دیا کہ وہ ہم جنس پرست ہے یہ سننا تھا کہ پولیس نے اسے نیچے اتار لیا اور تھانے لے گئی اور بعد ازاںاسے ایک عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت کی کچھ سماعتوں کے بعد قرار دیا کہ چونکہ جمیکا میں ہم جنس پرستوں کو سخت خطرات لاحق ہیں لہذا ایلون کو برطانیہ میں ہی قیام رکھنے کی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ یہ شخص چوری کی 18وارداتوں ، نشہ آور اشیاءرکھنے کے تین جرائم اور لوگوں پر حملہ آور ہونے کی چار وارداتوں میں سزایافتہ ہے۔برطانوی سیاستدانوں نے ہم جنس پرستی کا سہارا لے کر ایک عادی مجرم کے برطانیہ میں قیام کی سخت مخالف کی ہے لیکن عدالت کا کہنا ہے کہ ایلون سے لوگوں کو خطرے کی نسبت اس کی بنیادی انسانی حقوق کی اہمیت زیادہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -