وہ مردہ جو چار ماہ بعد زندہ ہوگیاچارماہ بعد بھارتی مردہ ’زندہ ‘ ہوگیا

وہ مردہ جو چار ماہ بعد زندہ ہوگیاچارماہ بعد بھارتی مردہ ’زندہ ‘ ہوگیا
وہ مردہ جو چار ماہ بعد زندہ ہوگیاچارماہ بعد بھارتی مردہ ’زندہ ‘ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پولیس نے اپنے آپ کو ایک نئی خاتون کے لیے مردہ قراردینے والے انسانی حقوق کے کارکن کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی شہربنگلور میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیاہے جن کے بارے میں خیال کیاجارہاتھاکہ وہ دہلی کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے اورعام آدمی پارٹی کے کارکن شرما کے رشتہ داروں نے اس وقت کہا تھا کہ انہیں بدعنوانی کا انکشاف کرنے پر قتل کیا گیا ہے اور انہوں نے ان کی لاش کی شناخت کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چندر موہن شرما نے ایک اور خاتون کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے اپنی موت کا ڈھونگ رچایاتھا لیکن تقریباًچار ماہ بعد ہی اس شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاجن کی لاش ان کی جلی ہوئی کار میں ملی تھیں،ملزم نے اپنے سر کے بال منڈوا لیے تھے تاکہ اپنی شکل بدل سکیں اور نئے کاغذات لے کرجوڑادہلی منتقل ہوگیاتھا۔
شرما کی بیوی نے بتایاکہ ایک نوجوان لڑکی ہمسائے میں رہتی تھی جس کا تعلق اُن کے شوہر کے ساتھ تھا اور وہ ان کے ذاتی نمبر پر رابطہ کرتی رہتی تھی لیکن شرما کی موت کے ایک مہینے کے اندر اندر وہ بھی لاپتہ ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -