کیا پوری مُرغی کا قیمہ بنا کر نگٹس تیار کئے جاتے ہیں؟ ایک ویڈیو جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا، اصل حقیقت کیا ہے؟ آپ بھی جانئے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں واٹس ایپ پر ایک ویڈیو بہت زیادہ گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پوری مرغی کو گرائنڈ کرکے اس سے نگٹ بنائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ انتڑیاں بھی استعمال کی جا رہی تھیں۔ اب دبئی میونسپلٹی کے شعبہ تحفظ خوراک کی طرف سے اس ویڈیو کی تردید کر دی گئی ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق شعبہ تحفظ خوراک کے ڈائریکٹر خالد محمد شریف العودی کا کہنا تھا کہ ” ہم اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کر سکتے تاہم کسی زندہ، چھوٹی یا بڑی مرغی کو اس طرح گرائنڈ کرنا گلف کواپریشن کونسل، یورپی و امریکی قوانین اور جانوروں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔“
کوکاکولا اورپیپسی کا ذائقہ پلاسٹک کی بوتل کی بجائے کین میں بہتر کیوں ہوتا ہے؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ بالآخر معمہ حل ہوگیا
خالد محمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ ”اس طرح سالم مرغی کو کھانوں میں استعمال کرنا غیرصحتمندانہ ہے۔ مرغی کے بعض حصے، جیسا کہ پر اور انتڑیاں وغیرہ میں بڑی تعداد میں مضرصحت بیکٹیریا موجود ہوتے ہیںجو شہریوں کی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ دبئی میں نگٹ بنانے کی جتنی بھی فیکٹریاں ہیں ان کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے اور ان کے لیے ممکن نہیں کہ اپنی مصنوعات میں اس طرح سالم مرغیاں استعمال کر سکیں۔ ہمارے انسپکٹرز ان فیکٹریوں کا باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کرتے رہتے ہیں۔“