سائنسدانوں نے جنسی عمل کا وہ فائدہ بتادیا جو آج تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ تندرست رہنے کے لیے مہنگی غذائیں اور ادویات وغیرہ استعمال کرتے ہیں اور طرح طرح کی ورزشیں کرتے ہیں مگر اب ماہرین نے فٹ رہنے کے لیے ایک ایسا مشورہ دے دیا ہے جو یقینا آپ کے لئے حیران کن ہو گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ تندرست اور فٹ رہنا چاہتے ہیں وہ شریک حیات کے ساتھ ازدواجی فرائض زیادہ سے زیادہ ادا کریں۔ یہ مشورہ آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے دو دماغی صحت اور ورزش کے ماہرین نے دیا ہے۔
فحش فلموں کی واحد پاکستانی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی بھی پاکستانی کو یقین نہ آئے گا
رپورٹ کے مطابق دونوں ماہرین نے جنسی صحت پر کی جانے والی کئی تحقیقات کا تجزیہ کیا ہے اور نتائج میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ازدواجی قربت کے دوران ایسے ہارمون پیدا ہوتے ہیں جو انسان کی دماغی اور جسمانی صحت کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔ پروفیسر میٹ ٹیلے کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ ہمیں بیڈروم کے باہر ایک متحرک زندگی اپنانی چاہیے لیکن بیڈروم کے اندر کی ”متحرک زندگی“ بھی ہماری جسمانی اور دماغی صحت کے لیے حیران کن حد تک فائدہ مند ہے۔صحت کی بہتری کے اس طریقہ ¿ کار میں اعتماد، محبت اور رغبت کے احساسات انتہائی اہم ہیں جو قربت کے دوران میاں بیوی محسوس کرتے ہیں۔“