’میں اپنا حمل ضائع کردوں گی اگر تم لوگوں نے۔۔۔‘ حاملہ خاتون نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا حمل ضائع کرنے کی دھمکی دے دی، روکنے کیلئے مطالبہ کیا کیا؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے

’میں اپنا حمل ضائع کردوں گی اگر تم لوگوں نے۔۔۔‘ حاملہ خاتون نے سوشل میڈیا ...
’میں اپنا حمل ضائع کردوں گی اگر تم لوگوں نے۔۔۔‘ حاملہ خاتون نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا حمل ضائع کرنے کی دھمکی دے دی، روکنے کیلئے مطالبہ کیا کیا؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر چند لائیک ، شیئرز یا ری ٹویٹ لینے کے لیے آج کی نسل کیا کچھ کرتی ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن گزشتہ روز ایک امریکی لڑکی نے صارفین کو اپنی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہ کرنے کی صورت میں ایسی دھمکی دے دی کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے، جس کا ٹوئٹر ہینڈل @Saipanting ہے، نے ٹویٹ میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”میں چار ماہ کی حاملہ ہوں، اگر آپ لوگوں نے میری اس ٹویٹ کو 4ہزار بار ری ٹویٹ نہ کیا تو میں اپنا حمل ضائع کروا دوں گی۔“

’تم لوگ میرے سے شرط لگا لو کہ۔۔۔‘ شادی کی تقریب میں دولہے کی ماں ہر میز پر جاکر مہمانوں سے کیا شرط لگاتی رہی؟ سن کر ہر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے گا، ایسا واقعہ آپ نے پہلے کبھی نہ سنا ہوگا

رپورٹ کے مطابق اس ٹویٹ کے جواب میں صارفین اس لڑکی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اسے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی بھونڈی حرکت قرار دے رہے ہیں۔ اسے لوگوں نے اس قدر ہدف تنقید بنایا کہ اسے اگلی ٹویٹ میں کہنا پڑ گیا کہ ”آپ لوگ تو ہر بات کو سنجیدہ لے لیتے ہو، میں نے تو یہ بات مذاق میں کہی تھی۔“تاہم اب تک اس ٹویٹ کو 11ہزار لوگ ری ٹویٹ کر چکے ہیں، لہٰذا شاید اب وہ اپنا حمل ضائع کروانے کی دھمکی پر عملدرآمد نہیں کرے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -