2014کا مقبول ترین لفظ جو دراصل لفظ نہیں

ڈیلی بائیٹس

نیویارک (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی لسانیات پر تحقیق کرنے والے امریکی ادارے ”گلوبل لینگوئج مانیٹر“ نے سال 2014ءمیں انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اور مقبول ترین لفظ کا انکشاف کر دیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اصل میں یہ کسی بھی زبان کا لفظ نہیں بلکہ سرخ رنگ کے دل کی تصویر ہے جسے لوگ اپنے میسج یا ای میل میں محبت کے اظہار کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک پر جھوٹ بولنے والے صارفین کے لیے انتہائی تشویشناک خبر
ادارے نے انٹرنیٹ کی 250,000 مشہور ترین ویب سائٹوں پر استعمال ہونے والے الفاظ کا تجزیہ کیا۔ ان ویب سائٹوں میں ٹوئٹر اور فیس بک بھی شامل تھیں۔ ماہرین لسانیات کا کہنا ہے کہ انگریزی زبان میں نئے الفاظ تیزی سے شامل ہو رہے ہیں لیکن انٹرنیٹ اور موبائل فون کے آنے کے بعد لوگوں نے الفاظ کی جگہ Emoticon کا استعمال بہت بڑھا دیا ہے۔ یہ ننھی ننھی تصاویر ہیں جو خوشی، غم، غصے، پیار، نفرت اور دیگر ایسے ہی جذبات کو ظاہر کرتی ہیں۔ مقبول ترین الفاظ کی فہرست میں ”لال دل“ کے بعد یہ الفاظ آتے ہیں: Nano, Blood Moon, Vape, Hashtag(#), Caliphate, Photo Bomb, Bae, (White) Privilage اور Bash tag۔