مرَدوں کے دل کا راستہ واقعی پیٹ سے ہو کر جاتاہے ،جدید تحقیق میں جنسی صحت اور پیٹ کا تعلق سامنے آگیا
سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) یہ بات صدیوں سے گردش کر رہی ہے کہ مرد کے دل کو راستہ اس کے معدے سے ہوکر جاتا ہے یعنی مرد کے دل کو قابو کرنے کیلئے اسے مزے مزے کے کھانے تیار کرکے کھلانا مجرب نسخہ ہے۔ سائنسدانوں نے اس مفروضے کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ بات تو واقعی سائنسی طور پر بھی درست ہے۔ سویڈن کی گوتھنبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس دلچسپ تحقیق میں معلوم کیا کہ جب مزیدار کھانا سامنے آتا ہے تو مرد کے معدے میں مخصوص قسم کے ہارمون کا اخراج ہوتا ہے۔ کھانا جتنا من پسند ہوتا ہے معدے میں Ghrelin نامی ہارمون کا اخراج اتنا ہی بڑھتا ہے اور یہ ڈویامین ہارمون کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ یہ ہارمون محض معدے کے فنکشن تک ہی محدود نہیں ہوتا بلکہ دماغ میں محبت اور شفقت کے احساسات پیدا کرتا ہے اور ساتھی کی تلاش، اس سے اظہار محبت اور قربت کی طلب کو بڑھاتا ہے۔
مزید پڑھیں:وہ 11باتیں جن پر زند گی میں کامیاب ترین افراد روز غور کر تے ہیں
سائنسدانوں نے تجربات کے دوران یہ بھی معلوم کیا کہ اگر بدمزہ کھانے سے اس ہارمون کو دبایا جائے تو مرد کے دماغ میں جذبات بہت مختلف ہوجاتے ہیں جن میں محبت کا نام و نشان نہیں ہوتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھقیق کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ مرد کے دل پر غلبہ پانے کیلئے اسے پرلطف کھانے کھلانا واقعی کارگر نسخہ ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "Addiction Biology" میں شائع کی گئی ہے۔