اضافی خرچ کے بغیر پر سکون ہوائی سفر کے لیے بہترین مشورے
برمنگھم (نیوز ڈیسک) ہوائی سفر تقریباً ایک دلچسپ تجربہ ہے مگر طویل سفر کے دوران آرام دہ نشست کا نہ ملنااسے تکلیف دہ تجربہ بھی بنا سکتا ہے۔ ایئرلائن کے پاس اکانومی کلاس کی تنگ نشستوں سے مسافروں کو اضافی یا خالی رہنے والی بزنس کلاس یا فرسٹ کلاس سسیٹوں پر منتقل کرنے کی گنجائش ہوتی ہے مگر رقم خرچ کئے بغیر یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے آپ کو چند نہایت اہم گر معلوم ہونا ضرویر ہیں۔
مزید پڑھیں :برطانوی پائلٹ نے ہوائی سفر سے متعلق ہمارے ذہنوں میں موجودتمام سوالات کے جواب دے دئیے
-1 اگر آپ اکثر ہوائی سفر کرتے ہیں تو فریکونٹ فلائر یا لائلٹی سکیم کا حصہ بنیں، ایئرلائن آپ کو خصوصی مقام دے گی۔
-2 سیٹ کا انتخاب جلدی کریں اور جلدی ایئرپورٹ پہنچیں، آن لائن چیک ان کی سہولت استعمال کریں۔
-3 کبھی کبھار دیر سے چیک ان کرنا بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ عملہ اچھی نشستوں کو آخر تک بچا کر رکھتا ہے، مگر اتنے لیٹ نہ ہوں کہ جہاز ہی نکل جائے۔
-4 آپ نے اچھا لباس زیب تن کررکھا ہے اور دیکھنے میں نہایت نفیس اور مہذب نظر آتے ہی ں تو عملہ آپ پر خصوصی مہربانی کرنے پر زیادہ مائل ہوگا۔
-5 اگر آپ خاص جشن کیلئے جارہے ہیں جیسا کہ ہنی مون، تو بھی عملہ آپ کو بہتر نشست فراہم کرنا پسند کرے گا۔ محض یہ کہہ دینا کہ آپ برتھ ڈے منانے جارہے ہیں فائدہ مند نہیں۔
-6 اگر آپ اپ گریڈ کی درخواست کریں گے تو ہمیشہ ”نا“ ہی سننا پڑے گی کیونکہ عملے کو ایسی بہت سے گزارشات موصول ہورہی ہوتی ہیں۔
-7 اگر آپ اکیلے سفر کررہے ہیں تو بھی اپ گرید ملنے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ بچوں یا ساتھی کی صورت میں انہیں بھی ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔
-8 آپ سفر سے پہلے کچھ تحقیق کرکے ایسی پرواز کا انتخاب کرسکتے ہیں جس کیلئے زیادہ بڑا اور کھلا جہاز استعمال کیا جارہا ہو۔
-9 شائستگی کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ مہذب اور خوش گفتار مسافروں کو عملہ بہت پسند کرتا ہے اور انہیں خصوصی سہولت فراہم کرنے میں دی نہیں لگاتا۔