ملائیشیاکا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ملائیشیاکا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
ملائیشیاکا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(نیوزڈیسک) پچھلے کچھ عرصے سے شدید مشکلات میں گھری ملائیشین ایئرلائنز کی ایک اور پرواز حادثے کا شکار ہوتے بال بال بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشین ایئرلائن کی پروازایم ایچ 136ایڈیلیڈ ایئرپورٹ سے کولالمپور روانگی کیلئے تیار تھی اوراسے ٹیک آف کاسگنل بھی دے دیاگیاتھا ۔
 مقامی میڈیا کے مطابق جیسے ہی پائلٹ نے جہاز رن وے پر ڈالاتو کنٹرول روم کی جانب سے فوری طورپر رن وے خالی کرنے کی ہنگامی ہدایات جاری کردیں ۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق عین اسی وقت ایک اور طیارہ بالکل ملائیشین طیارے کے روٹ پر ہی لینڈنگ کیلئے رن وے کی طرف آرہاتھاتاہم کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کی پھرتی سے راستہ صاف کردیاگیااورطیارہ چند لمحے کے فرق سے کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔
منگل کو پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد ملائیشین طیارے نے صبح نوبجے پرواز بھری اور دوپہر تین بجے ملائیشیاءکے کولالمپورایئرپورٹ پہنچ گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -