وزیراعظم کی واپسی نے پی آئی اے مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا

وزیراعظم کی واپسی نے پی آئی اے مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا
وزیراعظم کی واپسی نے پی آئی اے مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اُن کا استقبال کیا تاہم وزیراعظم کی روانگی کے سفر کی وجہ سے قومی ایئرلائن کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے روانگی کیلئے وزیراعظم نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی پرواز پی کے 7644میں سفر کیاجس کے ٹکٹ کا خرچہ وزیراعظم نے خود اداکیا۔
نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم کی خواہش پر 36قسم کے کھانے جہاز پر لوڈ کیے گئے جن میں قورمہ ، بریانی ، چائینیز اورکانٹیننٹل فوڈشامل تھیں ۔ بتایاگیاہے وی وی آئی پی قراردیئے گئے بوئنگ 777طیارے میں پی آئی اے کے ضابطے کے خلاف آب زم زم کی 200بوتلیں بھی رکھی گئیں تھیں جبکہ عمومی حالات میں ایک مسافر کیساتھ ایک بوتل کی اجازت ہے ۔
ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم اوراُن کے سامان کی وجہ سے طیارے سے 15مسافروں کو آگ لوڈ کردیاگیاتھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -