دنیا کا ’فحش‘ ترین ٹی وی پروگرام شروع

دنیا کا ’فحش‘ ترین ٹی وی پروگرام شروع
دنیا کا ’فحش‘ ترین ٹی وی پروگرام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) مغربی معاشرے میں اب فحاشی اس قدر عام ہوچکی ہے کہ مخصوص دکانوں اور چینلوں سے نکل کر میڈیا کے تمام حصوں میں جگہ بنا لی ہے ۔
حال ہی میں امریکی چینل ’وی ایچ 1‘ پر ’ڈیٹنگ نیکڈ‘ کے نام سے شروع ہونیوالاٹی وی پروگرام اس کی تازہ مثال ہے ۔ عام طورپر دنیا بھر میں چینلوں پر اس قسم کے پروگرام دکھائے جاتے ہیں جن میں اجنبی نوجوان جوڑوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور سمجھنے کا موقع فراہم کیاجاتاہے تاہم زیرتذکرہ پروگرام اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ ملاقات کرنیوالے جوڑے مکمل برہنہ ہوتے ہیں ۔

اس پروگرام کے خلاف امریکی میڈیا کے چندحلقوں نے بھی پرزورآواز بلند کی ہے اور اسے اخلاقی پستی کی انتہاءقراردیاہے لیکن دوسری جانب چینل انتظامیہ کاکہناہے کہ ان کا پروگرام تیزی سے مقبولیت حاصل کررہاہے اور اسے عوام میں بے حد پذیرائی ملک رہی ہے ۔

تمام ترتنقید کے باوجود چینل انتظامیہ نے اس پروگرام کو بند کرنے سے انکار کردیاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -