لڑکی کے لمبے بالوں نے جان لے لی

لڑکی کے لمبے بالوں نے جان لے لی
لڑکی کے لمبے بالوں نے جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان (نیوزڈیسک) ایک 19سالہ اطالوی لڑکی کے لمبے بال کارحادثے کا سبب بن گئے جس میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھی ۔
تفصیلات کے مطابق 19سالہ کترینہ الزیٹا اپنے 21سالہ بھائی کے ہمراہ اٹلی کے شہر مونٹریل والسلینا میں گاڑی چلارہی تھی کہ اس کے بال سٹیئرنگ میں پھنس گئے اور گاڑی بے قابوہوگئی۔
کترینہ کے بھائی کو بھی اس حادثے میں شدید چوٹیں آئیں لیکن اس کی جان محفوظ رہی ۔کترینہ کے 21سالہ زخمی بھائی پیٹروکے مطابق” کترینہ نے شیشہ نیچے کیا تو تیز ہواکے باعث اس کے بال اُڑنے لگے اور سٹیئرنگ ویل میں پھنس گئے ،جب کترینہ نے بال چھڑانے کے لیے جھٹکاماراتو سٹیئرنگ گھوم گیا اورگاڑی قابوسے باہرہوگئی “۔
گاڑی بے قابو ہوکر سامنے سے آنیوالی ٹریفک میں جاگھسی جس سے گاڑی بری طرح متاثرہوئی ، دونوں کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالاگیالیکن لڑکی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔
حادثے کاشکار ہونیوالے بہن بھائی کے والد مقامی ایمرجنسی سروس کے سربراہ ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -