یمن سے سعودی عرب میں فائر کئے جانے والے میزائل کس ملک کے تیار کردہ ہیں؟ جواب ایسا تہلکہ خیز کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

یمن سے سعودی عرب میں فائر کئے جانے والے میزائل کس ملک کے تیار کردہ ہیں؟ جواب ...
یمن سے سعودی عرب میں فائر کئے جانے والے میزائل کس ملک کے تیار کردہ ہیں؟ جواب ایسا تہلکہ خیز کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے ایک انٹیلیجنس افسر نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ مہینوں میں یمنی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر چلائے جانے والے سکڈ میزائلوں کا تعلق ابتدائی طور پر شمالی کوریا سے ہے۔
نیوز سائٹ Younhapnews.co.kr کے مطابق معاملات سے آگاہی رکھنے والے جنوبی کوریائی افسر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے یمنی باغیوں کی طرف سے فائر کئے جانے والے 20 سکڈ میزائلوں میں سے تقریباً 8 کو مار گرایا، اور ان میزائلوں کے بارے میں ثابت ہو چکا ہے کہ انہیں شمالی کوریا میں تیار کیا گیا تھا۔ مذکورہ افسر کی طرف سے یہ تفصیلات بیان نہیں کی گئیں کہ سعودی عرب پر چلائے جانے والے میزائلوں کا تعلق شمالی کوریا سے کیسے ثابت کیا گیا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا گزشتہ چند دہائیوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کو رقم کے بدلے میزائل فروخت کرچکا ہے۔ مذکورہ بالا انٹیلیجنس افسر نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا نے 1990ء کی دہائی میں یمن کو میزائل بیچے تھے اور اپنے انجینئر بھی یمن بھیجے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے  یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -