2 سہیلیاں بیک وقت ایک ہی شخص کے بچوں کے ساتھ حاملہ ہوگئیں، ایسا کیسے ممکن ہے؟ حقیقت وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں
ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک میں ہم جنس پرستی کی لعنت خطرناک حد تک پھیل چکی ہے اور اب امریکہ میں بھی اسے قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ فطرت کے خلاف اپنی ہی جنس کے فرد سے شادی کرنے کے بعد ہم جنس پرست لوگ عموماً اولاد جیسی نعمت سے بیزار نظر آتے ہیں لیکن اگر کسی میں اولاد کی خواہش ہو تواسے واپس جنس مخالف سے ہی رجوع کرنا پڑتا ہے اور اس طرح کئی مضحکہ خیز خبریں سامنے آتی ہیں،جس طرح سکاٹ لینڈ کی اس ہم جنس پرست ماڈل 31سالہ رینڈا آرمسٹرانگ نے 24سالہ لڑکی سٹیفنی سے شادی کر لی لیکن بعد میں دونوں نے ہی اولاد کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
مزید پڑھیں:دمشق میں ایک ہم جنس پرست لڑکی، اصل کہانی سامنے آ گئی، مغربی میڈیا کا پول کھل گیا
بچے کی ماں بننے کے لیے انہوں نے ایک سپرم ڈونر(نطفہ عطیہ کرنے والا مرد) سے رابطہ کیا اورفطرت کا انصاف دیکھیں کہ اب دونوں ہی ماں بننے والی ہیں، یعنی ہم جنس پرستوں کی نظر میں جو شوہر ہے وہ بھی ماں بننے والا ہے اور جو بیوی ہے وہ بھی ماں بننے والی ہے اوردوسری طرف دونوں کے بچے کا باپ ایک ہی ہے۔ان دونوں خواتین نے سکاٹ لینڈ کے شہر گلاشیلز میں 2013ء میں شادی کی تھی اور اپنی شادی کے لیے ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا۔ سپرم ڈونر نے دونوں خواتین کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ وہ ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں پر اپنا حق نہیں جتائے گا اور ان کی زندگی میں مخل نہیں ہو گا جبکہ خواتین نے معاہدے میں قبول کیا ہے کہ وہ سپرم ڈونر سے اپنے یا بچے کے لیے کوئی رقم (نان و نفقہ)وصول نہیں کریں گی۔