14 سالہ لڑکی کی شادی، دوسرے شہر پہنچتے ہی شوہر نے اس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ جان کر انسان کانپ اُٹھے، زندگی تباہ ہوگئی کیونکہ۔۔۔

14 سالہ لڑکی کی شادی، دوسرے شہر پہنچتے ہی شوہر نے اس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ...
14 سالہ لڑکی کی شادی، دوسرے شہر پہنچتے ہی شوہر نے اس کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ جان کر انسان کانپ اُٹھے، زندگی تباہ ہوگئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سچ ہی کہا گیا ہے کہ ہوسِ زر انسان کی عزت و غیرت اور رشتو ں کی حرمت تک پر غالب آ جاتی ہے۔ بھارت میں ایسے ہی ایک زرپرست شخص نے اپنی نوبیاہتا بیوی کو محض 50ہزار روپے کے عوض فروخت کر ڈالا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے نئی دہلی کی 14سالہ لڑکی سے شادی کی اور اسے ممبئی لا کر گھریلو ملازمہ کے طور پر ایک خاتون کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ”میرے شوہر نے لنک روڈ پر واقع ملاد ہائی رائز کی رہائشی خاتون کے ہاتھ مجھے فروخت کیا۔ خاتون مجھ پر تشدد کرتی تھی۔ ایک روز میں نے عمارت کے سکیورٹی گارڈز کو اس حوالے سے بتایا تو انہوں نے مجھے پولیس کے پاس جانے کی ہدایت کی اور میں یہاں چلی آئی۔“

”فحش فلموں کی وہ اداکارہ جسے برطانوی عوام اپنی وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں“
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے سر میں چوٹیں لگی ہوئی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پر تشدد ہوتا رہا ہے۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ ”میں بنیادی طور پر اترپردیش کے شہر بنارس کی رہائشی ہوں۔ ماں باپ کے انتقال کے بعد میں نئی دہلی میں ایک یتیم خانے میں رہتی تھی۔ میرے ایک رشتہ دار نے مجھے وہاں سے نکالا اور اس شخص کے ساتھ میری شادی کر دی اور اس نے مجھے ممبئی لا کر 50ہزار روپے میں بیچ دیا۔“ملاد پولیس کے سینئر انسپکٹر سدھیر مہادیک کا کہناتھا کہ ”جلد لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جائے گا، جس سے حقیقت حال واضح ہو گی۔“ جوائنٹ کمشنر پولیس دیون بھارتی کا کہنا تھا کہ ”واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -