”مجھے ایک ماہ کیلئے کرائے پر کمرہ چاہیے“، سوشل میڈیا پر اشتہار دینے والے پاکستانی نوجوان پر امریکی لڑکیاں فدا ہو گئیں
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد امریکی نوجوان ڈاکٹر پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی جنہوں نے کرائے پر کمرہ لینے کیلئے سوشل میڈیا پر اشتہار دیا تو امریکی لڑکیاں نوجوان کو دیکھ کر فدا ہو گئیں ۔
نیو نیوز کے مطابق امریکہ میں مقیم 26سالہ پاکستانی نوجوان ڈاکٹر ریحان منیر نے ایک ماہ کیلئے کمرہ کرائے پر لینے کی خاطر فیس بک گروپ پر اشتہار دیا اور ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کردی جس کے جواب میں انہیں کمرے کی آفر تو نہ مل سکی مگر امریکی لڑکیوں نے شادی کی آفرز شروع کر دیں ۔
ریحان منیر نیو یارک میں رہائش کے خواہاں ہیں جنہیں کسی دوست نے مشورہ دیا کہ فیس بک پر “جپسی ہاﺅسنگ “ پیج پر پوسٹ لگائیں جس کے بعد انہوں نے ایسا ہی کیا تو آگے سے حیران کن جوابات کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔
ریحان نے پوسٹ کی کہ وہ 26 سالہ ڈاکٹر ہیں اور ان کو ڈیڑھ ماہ کے لیے کمرہ درکار ہے۔”میں پروفیشنل انسان اور دوستانہ طبعیت کا مالک ہوں، سب سے اہم صاف ستھرائی کا بہت خیال رکھتا ہوں“۔
ریحان منیر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا ”معذرت کے ساتھ لیکن تم بہت خوبصورت ہو“۔ایک امریکی لڑکی نے ریحان منیر کو شادی کی پیشکش کر دی جبکہ ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ تم بہت ہاٹ ہو ،کاش میرے پاس کرائے پر دینے کے لیے ایک کمرہ ہوتا۔
لیکن چند لوگوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ریحان کو صرف کرائے پر ایک کمرہ چاہیے۔ایک صارف نے لکھا 'کیا ہو گیا ہے۔ تم سب اس وقت پاگل ہو رہی ہوتی اگر بہت سارے مرد کسی خوبصورت خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں کر رہے ہوتے۔ اس لڑکے کو صرف کمرہ درکار ہے۔