برمودہ ٹرائی اینگل میں ایک ایسی پراسرار چیز نمودار ہو گئی کہ سب کے ہوش اڑ گئے

برمودہ ٹرائی اینگل میں ایک ایسی پراسرار چیز نمودار ہو گئی کہ سب کے ہوش اڑ گئے
برمودہ ٹرائی اینگل میں ایک ایسی پراسرار چیز نمودار ہو گئی کہ سب کے ہوش اڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) سینکڑوں بحری و ہوائی جہازوں کو بے حد پراسرار طریقے سے نگل جانے والے سمندری علاقے ’برمودا ٹرائینگل‘ کی دہشت پہلے بھی کچھ کم نہیں تھی کہ اب اس سمندری علاقے میں اچانک ایک نیا جزیرہ ظاہر ہو گیا ہے، جسے خطرناک قرار دے کر لوگوں کو اس سے دور رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے برمودا ٹرائینگل کے سمندری علاقے میں نیا جزیرہ ظاہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اس جزیرے کے قریب ہر گز نہ جائیں۔ جزیرے کی لمبائی تقریبا ً ایک میل ہے اور اس پر گھونگوں کی کثرت ہے جس کی وجہ سے اسے ’شیلی آئی لینڈ‘ یعنی گھونگوں کا جزیرہ قرار دے دیا گیاہے۔
یہ نیا جزیرہ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقے کیپ پوائنٹ سے پرے واقع ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جزیرے کے اردگرد طاقتور سمندری لہریں گردش کر رہی ہیں لہٰذا لوگوں کو اس سے دور رہنا چاہیے، جبکہ اس سمندری علاقے میں خطرناک شارک مچھلیوں کی بھی کثرت ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جزیرے کے مستقبل کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ممکن ہے کہ یہ رفتہ رفتہ جسامت میں بڑھتا جائے اور بالآخر کیپ پوائنٹ سے آن ملے، یا یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے وقت میں یہ اسی طرح غائب ہو جائے جس طرح اچانک ظاہر ہوا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -