4فٹ 4 انچ کا دنیا کا طاقتور ترین مرد،وہ کام کر دکھایا جو بڑے بڑے سورمانہ کر سکے
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) دنیا کے سب سے چھوٹے پہلوان کے کارنامے اتنے بڑے بڑے ہیں کہ سننے والے حیرت سے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے اینٹن کرافٹ کا قد صرف 4 فٹ 4 انچ ہے لیکن اس کا شمار دنیا کے پانچ طاقتور ترین ویٹ لفٹرز میں ہوتا ہے۔ وہ اپنے وزن سے چار گنا زیادہ وزن اٹھانے والا واحد ویٹ لفٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ یہ بونا پہلوان تقریباً 228 کلوگرام وزن اٹھا کر بڑے بڑے پہلوانوں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
مزید پڑھیں:اوباماکے بارے میں سچ بولنے پر خاتون کو پاگلوں کے ہسپتال بھیج دیا گیا
اگر آپ کو اینٹن کے یہ کارنامے غیر معمولی نظر آرہے ہیں تو اب اس کے سب سے بڑے کارنامے کے بارے میں بھی سن لیجئے۔ بونے اینٹن کی محبوبہ چائنہ بیل کا قد 6فٹ 3 انچ ہے اور وہ اپنے چھوٹے پہلوان کے ساتھ اس قدر خوش ہے کہ کسی اور مرد کی طرف دیکھتی بھی نہیں ہے۔ چائنا بیل کی شخصیت کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ وہ بطور مرد پیدا ہوئی لیکن اب تبدیلی جنس کے بعد تقریباً عورت بن چکی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اینٹن صرف ویٹ لفٹنگ میں ہی چیمپیئن نہیں بلکہ ہر کام میں چیمپیئن ہے اور وہ نہیں سمجھتی کہ دنیا کا کوئی بھی مرد اسے اینٹن سے زیادہ خوش رکھ سکتا ہے۔
اینٹن کا کہنا ہے کہ اپنے چھوٹے قد کے باوجود وہ دنیا کے پانچ طاقت ور ترین مردوں میں سے ایک ہے لیکن اس کے لئے سب سے بڑا فخر اور اعزاز اس کی گرل فرینڈ چائنا بیل ہے۔