سعودی بیگم کا حملہ،شوہر کو قابل اعتراض حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک مرد کو جب ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر بھی اسے دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس جیسا زخمی آج تک دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔
مزیدپڑھیں:دنیا میں شادی سے متعلق وہ انوکھے قوانین جن کی آپ ہر روز خلاف ورزی کرتے ہیں
نیوز ویب سائٹ العوام کے مطابق اس شخص کے گنجے سر میں زنانہ جوتے کی باریک ایڑھی دھنسی ہوئی تھی اور یہ جوتا اپنے سر پر ہی سجائے ہوئے ہسپتال آگیا تھا۔ اس منفرد زخمی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا یہ حال بیوی سے جھگڑے کے دوران ہوا۔ اس کی بیوی نے لڑائی کے دوران اپنی لمبی ایڑھی والی جوتی کا آزادانہ استعمال کیا اور ایک وار کے دوران ایڑھی کا باریک سرا تشدد کا نشانہ بننے والے خاوند کے سر میں پیوست ہوگیا جس کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ زخمی شخص کے سر سے ایڑھی والی جوتی کو علیحدہ کردیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔