شادی کی تیاری کرنے والے نوجوان جوڑے کو ایک ایسی پرانی تصویر مل گئی کہ دنگ رہ گئے، ایک دوسرے سے کیا تعلق تھا؟ جان کر کوئی بھی دنگ رہ جائے

شادی کی تیاری کرنے والے نوجوان جوڑے کو ایک ایسی پرانی تصویر مل گئی کہ دنگ رہ ...
شادی کی تیاری کرنے والے نوجوان جوڑے کو ایک ایسی پرانی تصویر مل گئی کہ دنگ رہ گئے، ایک دوسرے سے کیا تعلق تھا؟ جان کر کوئی بھی دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جوڑا شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا کہ کئی سال پہلے کی ایسی تصویر برآمد ہو گئی جسے دیکھ کر دونوں دنگ رہ گئے۔
پچیس سالہ لوئی بال اور 26 سالہ لوسی ولسن کے لئے یہ بات ایک حیرتناک انکشاف تھی کہ جوانی میں ایک دوسرے کے قریب آنے سے پہلے وہ بچپن میں بھی بہت قریب رہ چکے تھے۔ ان کا پہلا تعلق نارتھیمپٹن شائر کے پرائمری سکول میں قائم ہوا تھا۔ یہ تقریباً 20 سال پہلے کی بات ہے جب دونوں اس پرائمری سکول میں ہم جماعت تھے۔ پرائمری سکول کے بعد دونوں علیحدہ علیحدہ سکولوں میں چلے گئے اور پھر اگلی دو دہائیوں کے درمیان ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔ اگرچہ وہ ایک ہی علاقے میں رہتے تھے لیکن حالات نے انہیں ایک دوسرے سے دور رکھا اور وہ ایک دوسرے کو ہمیشہ کے لئے بھول گئے۔
پھر ایک دن ایک مقامی کیفے میں لوئی اور لوسی کی ملاقات ہوئی اور ان کی دوستی ہوگئی۔ 2012ءمیں شروع ہونے والی یہ دوستی بالآخر محبت میں بدل گئی اور انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہی وہ موقع تھا کہ جب ایک دن لوسی لوئی کے گھر پر آئی اور وہ دونوں مل کر لوئی کی بچپن کی تصاویر دیکھ رہے تھے۔ جب لوئی نے اپنے پرائمری سکول کے دور کی ایک گروپ فوٹو دکھائی تو لوسی اسے دیکھ کر چونک اٹھی۔ اس نے شرارتی مسکراہٹ والی ایک ننھی بچی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ تو میں ہوں۔“ لوسی نے بتایا کہ یہی تصویر اس کے گھر میں بھی موجود ہے۔
دراصل پرائمری سکول میں بنائی گئی یہ تصویر کلاس کے سب ننھے بچوں کو دی گئی تھی، جن میں لوسی اور لوئی بھی شامل تھے۔ لوسی اور لوئی کے لئے یہ انکشاف خوشگوار حیرت کا سبب بنا۔ انہوں نے اپنے اپنے والدین سے رابطہ کیا تو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ دونوں ایک ہی پرائمری سکول میں ایک ہی جماعت میں پڑھتے رہے تھے۔ لوسی اور لوئی کی ماضی کی اس خوبصورت یاد نے صرف انہیں ہی خوش نہیں کیا بلکہ انٹرنیٹ پر بھی ان کی کہانی نے لاکھوں دلوں کو چھولیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -