کھیت میں گیا شخص گھر واپس نہ آیا تو دوست تلاش کو نکل پڑے، قریب ہی یہ موٹا تازہ سانپ پڑا نظر آگیا، اس کا پیٹ کاٹ کر دیکھا تو اندر کیا منظر تھا؟ دیکھ کر واقعی ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکل گئی
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءمیں ایک نوجوان کھیتوں میں کام کرنے گیا لیکن رات گئے تک واپس نہ آیا۔ اس پر اس کے دوست اسے تلاش کرنے نکل پڑے۔ کھیتوں میں انہیں ایک7میٹر لمبا اژدھا نظر آیا۔ اس کا پھولا پیٹ دیکھ کر انہیں شک گزرا، جس پر انہوں نے اس کا پیٹ چاک کرکے دیکھا تو ان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والا25سالہ نوجوان اکبر سلوبیرو سالم حالت میں اژدھے کے پیٹ میں موجود تھا۔
43000 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعلان کردیا، جان کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیاءکے جزیرے ویسٹ سولاویسی (West Sulawesi)کے ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ جب اکبر کے دوستوں نے اژدھے کے پیٹ چاک کیا تو وہ مردہ حالت میں اس کے پیٹ میں موجود تھا۔ اس کے کپڑے اور جوتے تک تاحال اس کے جسم پر موجود تھے۔ واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ہے جہاں اس کے ہولناک مناظر لاکھوں صارفین کو خوف میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔