”آئندہ 10 سال تک نوٹوں کے ذریعے لین دین ختم ہوجائے گا“
سڈنی (ویب ڈیسک) کیش کے گم اور چوری ہونے کا خوف ہر انسان کو پریشان رکھتا ہے اور وہ ہر وقت یہ سوچتا رہتا ہے کہ اسے کیسے محفوظ رکھے اسی پریشانی کو کم کرنے کے لئے جدید بینکنگ نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز متعارف کرادئیے جسے عوام نے اتنا سراہا کہ ایک سروے کے مطابق آئندہ 10 سال میں کیش یعنی نوٹ ہی ختم ہوجائیں گے کیونکہ لین دین کا سرا ناظام کارڈ سسٹم پر منتقل ہوجائے گا۔مقامی اخبار نئی بات کے مطابق سروے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ کو اپنا پرس جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف آئی ڈی کی ضرورت ہوگی جو آپ کے سمارٹ فون، سمارٹ گلاسز سے بآسانی استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔ یہ حیرت انگیز بات بھی سامنے آئی ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر اعتماد کرنے گی ہے جب کہ لوگوں کا خیال ہے کہ کارڈ سے لین دین برق رفتار،محفوظ ترین، انتہائی آسان اور سستی ہے۔