کن شادی شدہ جوڑوں کے زیادہ بچے ہوتے ہیں؟سائنسدانو ں نے راز سے پر دہ اٹھا دیا
ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکساس کی اے اینڈایم یونیورسٹی کے محققین نے اپنی نئی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں۔محققین نے اس حوالے سے 2سروے کیے۔ پہلے سروے میں 500وکلاءشامل تھے، محققین نے ان سے پوچھا کہ وہ شادی کے آغاز میں اپنے شریک حیات کے ساتھ کتنا خوش اور اپنی زندگی سے کتنا مطمئن تھے اور آج 10سال بعد کتنا مطمئن ہیں۔ وکلاءکے جوابات اور ان کی اولاد کی تعداد کو جب جانچا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد شادی کے آغاز میں اپنے شریک حیات کے ساتھ خوش اور اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن تھے ان کے ہاں اولاد زیادہ تھی۔
مزیدپڑھیں:مردانہ طاقت میں کمی کا باعث بننے والی وہ اشیاء جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہے
دوسرے سروے میں امریکہ بھر سے 5ہزار عام افراد کو شامل کیا گیا، اس سروے کے نتائج بھی پہلے سروے کے بالکل عین مطابق تھے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شادی کے آغاز میں اپنی زندگی سے ناخوش افراد میں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد دھیمے پڑ جاتے ہیں، اسی لیے ان میں مزید اولاد کی خواہش بھی اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔ محققین کا کہنا ہے کہ خوشگوارازدواجی زندگی اور میاں بیوی کا اپنی زندگی سے مطمئن ہونا کثرت اولاد میں تمام عوامل سے زیادہ کارفرما نظر آتا ہے۔