بانجھ خاتون کی طبیعت خراب اور پھر چند دن میں ہی ماں بن گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی خدا کی قدرت پر عش عش کراُٹھیں گے

بانجھ خاتون کی طبیعت خراب اور پھر چند دن میں ہی ماں بن گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ ...
بانجھ خاتون کی طبیعت خراب اور پھر چند دن میں ہی ماں بن گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی خدا کی قدرت پر عش عش کراُٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی لیکن چند ماہ بعد اس کا وزن بڑھنا شروع ہو گیا۔ اس نے خیال کیا کہ وہ ویسے ہی موٹاپے کا شکار ہو رہی ہے لیکن جب اس نے چیک اپ کروایا تو زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک کی 25سالہ ایما ہویس کو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔ اس کی ماں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کو کہا لیکن اس نے یہ کہہ دیا کہ ”میں ویسے ہی موٹی ہو رہی ہوں۔“ تاہم جب ماں کا اصرار بڑھا تو وہ ڈاکٹر کے پاس چلی گئی۔ جہاں ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد اسے بتایا کہ وہ 30ہفتوں کی حاملہ ہے اور بچہ پیدا ہونے میں چند ہفتے ہی باقی ہیں۔یہ سن کر ایما کو شدید جھٹکا لگا کیونکہ اسے قبل ازیں بتایا جا چکا تھا کہ وہ بانجھ ہے اور کبھی ماں نہیں بن سکتی۔

اپنے بچے کی تصویریں لیتی خاتون کو اچانک اس کی آنکھ میں عجیب سی چیزنظر آگئی، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، آپ بھی جانئے اور ہمیشہ محفوظ رہیے
رپورٹ کے مطابق ایما اس دوران شراب اور سگریٹ نوشی بھی کرتی رہی اور بھاری ورزش بھی کرتی رہی تھی۔ اس کے باوجود وہ حاملہ ہو گئی۔ ٹیسٹ کے چند ہفتے بعد اس کے ہاں صحت مند بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ایما کا کہنا تھا کہ ”بیٹے کی پیدائش میرے لیے بہت حیران کن تھی۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ میں امید سے ہوں تو میں رونے لگی، کیونکہ میں اس کے لیے تیار ہی نہ تھی۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ میں ماں بن سکتی ہوں۔تاہم بعد میں مجھ میں حیران کن تبدیلیاں رونما ہوئیں اور اب میں اپنے بیٹے کے ساتھ بہت خوش ہوں اور اس کے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -