یورپ میں افغان لڑکیوں نے دھوم مچادی، وہ کام کردکھایا کہ گورے حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے
ٹیلین (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کا تشخص دنیا بھر میں کچھ ایسا ہے کہ لوگ اسے صرف بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے حوالے سے ہی جانتے ہیں لیکن یورپ میں افغان لڑکیوں نے ایسا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے کہ گورے بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک ایستونیا میں گزشتہ دنوں روبوٹکس فیسٹیول ہوا جس میں افغانستان کی لڑکیوں کا ایک گروپ بھی شریک ہوا اور روبوٹکس مقابلہ جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔
لاہور کے اس نوجوان نے صرف چند ماہ میں ہی 66 کلو وزن کم کرڈالا، مگر کیسے؟ وہ خبر جو ہر موٹے پاکستانی کو ضرور پڑھنی چاہیے
ان لڑکیوں کا تعلق افغانستان کے شہر ہرات سے ہے اوران کی عمریں 14سے 17سال کے درمیان ہیں۔ گزشتہ سال یہ روبوٹکس مقابلہ امریکہ میں ہوا تھااور تب بھی انہوں نے شرکت کی درخواست کی تھی تاہم امریکہ نے انہیں ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ’آل گرلز روبوٹکس ٹیم‘ کی اس شاندار فتح پر برطانیہ میں افغان سفیر ٹی جواد کا کہنا تھا کہ ”ہمیں اپنی لڑکیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اگر افغان نوجوانوں کی معاونت کی جائے اور انہیں مواقع دیئے جائیں تو وہ دنیا کے شانہ بشانہ چل سکتے ہیں۔“
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں