امریکی پولیس والے کی خاتون کے ساتھ عجیب و غریب حرکت

امریکی پولیس والے کی خاتون کے ساتھ عجیب و غریب حرکت
امریکی پولیس والے کی خاتون کے ساتھ عجیب و غریب حرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی پولیس کے ایک گندے افسر کے غلیظ شوق نے ہر سننے والے کو حیران کردیا ہے۔ ریاست ٹیکساس میں تعینات پیٹرک کوین خوبرو خواتین ڈرائیوروں کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر روکتا اور پھر ان کے خلاف نہ ہی قانونی کارروائی کرتا اور نہ ہی رشوت طلب کرتا بلکہ اس کا مطالبہ یہ ہوتا کہ خاتون اسے اپنے دلکش پاﺅں سونگھنے اور چاٹنے دے تو وہ اسے جانے دے گا۔ پیٹرک کے اس عجیب وغریب مطالبے کا شکار بننے والی ایک نوجوان خاتون کی شکایت پر اسے معطل کردیا گیا ہے۔ اخبار ”ڈیلی نیوز“ کے مطابق پیٹرک نے خاتون کو ایک قدرے ویران سڑک پر روک کر گاڑی کا معائنہ شروع کردیا۔ اتفاق سے خاتون کی گاڑی سے چرس کی بو آرہی تھی جس پر اس افسر نے اسے قانونی کارروائی کی دھمکی دی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اگر وہ اسے اپنے پاﺅں سونگھنے دے تو معاملہ رفع دفع ہوسکتا ہے۔ خاتون جب اپنے جوتے اتار رہی تھی تو پولیس افسر نے ایک اور شرمناک مطالبہ کردیا۔ اس کا کہنا گھا کہ اگر وہ اپنا زیر جامہ اسے دے دے تو زیادہ بہتر ہے ورنہ یہ پاﺅں سونگھنے کے علاوہ چاٹے گا بھی۔ خاتون نے یہ واضح نہیں کیا کہ بالآخر اس نے کونسا مطالبہ پورا کیا تاہم بعد ازاں اس منفرد پولیس افسر کی شکایت کردی جس پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ افسر یہی حرکت کئی اور خواتین کے ساتھ بھی کرچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -