ساحل پر ہزاروں گائیوں کی لاشیں کیوں پڑی ہیں؟ عجیب و غریب حادثہ

ساحل پر ہزاروں گائیوں کی لاشیں کیوں پڑی ہیں؟ عجیب و غریب حادثہ
ساحل پر ہزاروں گائیوں کی لاشیں کیوں پڑی ہیں؟ عجیب و غریب حادثہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (نیوز ڈیسک) شمالی برازیل کی بندرگاہ ویلا ڈوکونڈے کے نزدیک ساحل پر ایک ایسا بھیانک منظر موجود ہے کہ جسے دیکھنے والے کانپ کر رہ جاتے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں ایک بڑا بحری جہاز تقریباً پانچ ہزار گائیں لے کر وینز ویلا جارہا تھا کہ ساحل کے قریب ڈوب گیا۔ اس حادثے میں تقریباً 500 گائیں بحری جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں اور ان میں سے تقریباً 100 تیرتے ہوئے زندہ بچ کر ساحل تک پہنچ گئیں، جبکہ باقی تقریباً 4500گائیں جہاز کے اندر ہی ڈوب کر مر گئیں۔ بدقسمت جانوروں کے مردہ جسم ہزاروں کی تعداد میں پانی میں بہتے ہوئے ساحل تک پہنچ گئے اور یہاں ان کی لاشیں کئی دن سے پڑی گل سڑ رہی ہیں۔

مزید جانئے: دنیا کا وہ علاقہ جہاں مُردوں کو دفنانے کی بجائے ٹکڑے کرکے پرندوں کے آگے ڈال دیا جاتا ہے کیونکہ۔۔۔
برازیل ہر سال تقریباً 7لاکھ زندہ جانور برآمد کرتا ہے اور عموماً اردن، لبنان سمیت کئی خلیجی ممالک اور لاطینی امریکا کے کچھ ممالک یہ جانور درآمد کرتے ہیں۔ حالیہ حادثے میں مرنے والی گائیں برازیل کی منروا فوڈز کمپنی کی تھیں۔ اس کمپنی کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا حادثہ نہیں ہے بلکہ 2012ءمیں بھی اس کی گائیوں سے لدا ایک بحری جہاز ڈوب گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -