’میں چل نہیں سکتا، وہیل چیئر پر سفر کرتا ہوں، کیا کوئی لڑکی ایسے مرد کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہے گی‘ معذور نوجوان نے سوشل میڈیا پر یہ بات لکھی تو پھر کیا ہوا؟ جان کر ہر مرد دنگ رہ جائے گا

’میں چل نہیں سکتا، وہیل چیئر پر سفر کرتا ہوں، کیا کوئی لڑکی ایسے مرد کے ساتھ ...
’میں چل نہیں سکتا، وہیل چیئر پر سفر کرتا ہوں، کیا کوئی لڑکی ایسے مرد کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہے گی‘ معذور نوجوان نے سوشل میڈیا پر یہ بات لکھی تو پھر کیا ہوا؟ جان کر ہر مرد دنگ رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر تو یہی ہے کہ کسی معذور مرد سے، جو تمام عمر سے وہیل چیئر پر ہو، کوئی خاتون ہمدردی کا اظہار تو کر سکتی ہے لیکن جب اس کو شریک حیات بنانے کا سوال آئے تو قرین قیاس یہی ہے کہ ہر خاتون اپنی راہ ناپتی نظر آئے گی۔ گزشتہ دنوں برطانیہ کے ایک معذور نوجوان نے فیس بک پر خواتین سے کچھ ایسا ہی سوال پوچھ ڈالا اور خواتین کی طرف سے اسے جس طرح کا ردعمل ملا وہ آپ کو بھی حیران کر دے گا۔

شرمین عبید چنائے کی بہن کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے؟ قانونی ماہرین نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق جیک ہنٹر سپیوے نامی یہ نوجوان معذوری کے باعث شروع سے ہی وہیل چیئر پر ہے۔ اس نے اپنے فیس بک پر خواتین سے سوال پوچھا کہ ”کیا کوئی لڑکی ایسے مرد سے تعلق استوار کرنا چاہے گی جو وہیل چیئر پرہو؟ اور جب آپ خواتین کسی معذور مرد کو دیکھتی ہیں تو اس کے بارے میں پہلا خیال آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ پریشان نہ ہوں، آپ کا کسی بھی طرح کا جواب مجھے ناگوار نہیں گزرے گا۔ میں صرف آپ کے خیالات جاننا چاہتا ہوں، ایمانداری سے جواب دیجیے گا۔“


جیک کے یہ پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ خواتین کی طرف سے اس پوسٹ پر کمنٹس کا سیلاب آ گیاجس میں اس نے اس سوال کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کر رکھی تھی۔ ان سب خواتین کا کہنا تھا کہ ”تم بہت خوبصورت ہو اور کوئی بھی خاتون تمہاری پارٹنر بننے میں خوشی محسوس کرے گی۔“ یہ صرف کمنٹس کی حد تک نہیں تھا۔ درجنوں خواتین نے ان باکس میں جیک کو ملاقات کی پیشکش کر دی۔ ان کے پیغامات کے سکرین شاٹس جیک نے پوسٹ کیے ہیں۔ ایک خاتون نے پیغام میں لکھا ہے کہ ”تم اتنے خوش شکل ہو کہ میں 100فیصد تمہارے ساتھ تعلق استوار کرنا چاہوں گی۔“ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”مجھے یہ جان کر ہی افسوس ہو رہا ہے کہ تمہیں شریک حیات کی تلاش میں یہ سوال کرنا پڑا۔ وہیل چیئر میں ہونا کسی شخص کو کمتر نہیں بتاتا۔ مجھے آپ سے یا کسی بھی اور وہیل چیئر میں موجود شخص سے تعلق استوار کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔“جیک کا بعدازاں فیس بک پر کہنا تھا کہ ”خواتین کی طرف سے مجھے جس طرح کا ردعمل ملا اور جس طرح انہوں نے میری شکل و صورت کی تعریف کی میں اس پر انگشت بدنداں رہ گیا۔ یہ ردعمل میری توقع سے کہیں بڑھ کر تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -