کالی آنکھوں والی پراسرار بچی برطانیہ میں نمودار
لندن(نیوزڈیسک)طبعی ورثے پر لکھی جانے والی کتب کی مصنفہ کو ایک بچی کی تصویر موصول ہوئی جس میں وہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ گوری چٹی اس بچی کی پوری کی پوری آنکھیں بالکل سیاہ رنگ کی ہیں۔ سیاہ رنگ کی آنکھ سے مراد یہ کہ آنکھ، آنکھ کی پتلیاں اور پپوٹے بھی سیاہ رنگ کے ہیں۔ پھر وہ بچی لی کو ملنے آئی تو مارے تجسس کے لی بھاگ گئی تو اسے یہ خصوصی بچی نظر نہ آئی۔ لی نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو اس کے سامنے دس سالہ بچی کھڑی تھی جس نے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے، لی کو ایسا لگا جیسے وہ اپنے برتھ ڈے کیک کا انتظار کررہی ہو۔ لی نے اس بچی کو کہا کہ ”اوکے ٹھیک ہے ہم آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں“ آپ اپنے ہاتھ چہرے سے ہٹا دیں۔ اس پر بچی نے ہاتھ ہٹایا تو یہ سچ تھا کہ اس کی آنکھ اور آنکھ سی جڑی ہر چیز بھی سیاہ تھی۔ اس بچی کے ڈھونڈھنے کا کریڈٹ لی کی خالہ کو جاتا ہے جنہوں نے ایک شام اس غیر معمولی بچی کو دیکھا اور اس کی اطلاع لی کو دی۔ اس لئے لی کا مضمون بھی طبعی ورثے پر تحقیق کرنا۔ اس بچی کو دیکھ کر لی نے کہا کہ ”کچھ لوگ اسے زمین کا باشندہ اور کچھ خونخوار بھوت کہتے ہیں“ لیکن بنائی جانے والی کہانیوں اور حقائق میں بہت فرق ہوتا ہے۔ لی اس بچی کی آنکھوں پر تحقیق کررہی ہیں۔