دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی ائیرلائن قنٹاس نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے جہاز کی طویل ترین پرواز کا آغاز کر دیاجو تقریباً15گھنٹے نان سٹاپ آسٹریلیا سے امریکہ تک اڑے گی۔اس پرواز کیلئے دنیا کا سب سے بڑا مسافر برادر طیارہA380استعمال ہو گا جو آسٹریلوی دارلحکومت سڈنی سے پرواز کر کے امریکی شہر ڈلاس جائے گا اور واپسی پرواز بھی نان سٹاپ ہو گی۔ائیرلائن کے سی ای او ایلن جوائس نے بتایا کہ یہ پروازمنگل کے علاوہ روزانہ ہو گی۔اس پرواز سے ایندھن کی کھپت میں 17فیصد کمی ہوگی، ماحول میں کاربن کا اخراج 60فیصد کم ہو گا اور ہفتہ وار مسافربرادری میں 10فیصد کا اضافہ و گا۔قنٹاس ائیرلائن نے اس تاریخ ساز پرواز کو فضائی سفر کی تاریخ میں نیاباب قرار دیاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -