وہ شرمناک ایپ جس کی وجہ سے مغرب میں جنسی بیماریاں پھیل رہی ہیں، اگر آپ کے پاس ہے تو فوراً ڈیلیٹ کر دیں

وہ شرمناک ایپ جس کی وجہ سے مغرب میں جنسی بیماریاں پھیل رہی ہیں، اگر آپ کے پاس ...
وہ شرمناک ایپ جس کی وجہ سے مغرب میں جنسی بیماریاں پھیل رہی ہیں، اگر آپ کے پاس ہے تو فوراً ڈیلیٹ کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹس اور ایپلی کیشنزمعاشرتی بگاڑ اور جنسی بے راہ روی کا باعث تو بن ہی رہی تھیں لیکن اب ماہرین نے ٹنڈر (Tinder) اور گرنڈر (Grindr) جیسی ان ڈیٹنگ ایپلی کیشنز کے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اس کے ذریعے وقت گزاری کے لیے افراد کی تلاش انہیں خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے لوگ ایک منٹ میں کسی اجنبی سے رابطہ کرتے ہیں، ملتے ہیں اور خلوت کے کچھ لمحات گزار کر الگ ہو جاتے ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے یہ سب اتنا ہی آسان ہو گیا ہے جتنا پیزا آرڈر کرنا۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
لاس اینجلس میں ”دی ایڈز ہیلتھ کیئر فاﺅنڈیشن“ نے ان ایپلی کیشنز کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے جس میں بل بورڈز کے ذریعے شہریوں کو ان کے نقصانات سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور انہیں اس طرح اجنبیوں سے جنسی تعلقات قائم کرنے سے باز رہنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ فاﺅنڈیشن کی سینئر ڈائریکٹر وائٹنی اینگرین کا کہنا ہے کہ اس طرح نت نئے لوگوں کے باہمی ربط سے کلیمیڈیا(Chlamydia)اور گونوریا(Gonorrhea)جیسی جنسی تعلق سے پھیلنے والی بیماریاں عام ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے جنسی تعلقات کے لیے نئے لوگوں کی تلاش اس قدر آسان ہو گئی ہے کہ آپ اپنے موبائل فون پر کسی بھی وقت اپنے سے چند کلومیٹر اور بعض اوقات چند میٹر کے فاصلے پر موجود جنس مخالف کا پتا چلا سکتے ہیں جو آپ کے ساتھ کچھ وقت گزارنے پر آمادہ ہوتا یا ہوتی ہے۔ وائٹنی کا کہنا تھا کہ جنسی تعلقات میں یہ آسانی ہمیں خطرناک بیماریوں کی طرف لے جا رہی ہے۔

مردانہ طاقت کی گولی کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا، جدید تحقیق میں انکشاف

مزید :

ڈیلی بائیٹس -