18سال کی عمر کے افراد کے لئے پورے یورپ کی سیر کرنے کا مفت موقع، جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ممبریورپی پارلیمنٹ کافی فکرمند ہیں اور باقی رکن ممالک کو اپنے ساتھ رکھنے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب انہوں نے یورپی کو لبھانے کے لیے بھاری رقوم خرچ کرکے انہیں مختلف سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ان اقدامات میں سے ایک یہ ہے کہ ہر ٹین ایجر یورپی شہری کو مفت سیرسپاٹے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ نوجوانوں کو ان کی 18ویں سالگرہ پر یورپ بھر میں سفر کے لیے ریل کا ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔ اس مفت ریل ٹکٹ پر نوجوان ایک مہینے کے لیے پورے یورپ میں مفت سفر کر سکیں گے۔
ایسا خوفناک حادثہ کہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
رپورٹ کے مطابق اراکین یورپی پارلیمنٹ اس طریقے سے رائے عامہ کو یورپی یونین کے حق میں ڈھالنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی اور ملک برطانیہ کی پیروی کرتے ہوئے یونین سے الگ نہ ہو اور اگر کہیں ایسا ریفرنڈم ہوتا ہے تو شہری یونین کے حق میں ووٹ دیں۔ ایسے اقدامات پر 1ارب پاﺅنڈز خرچ کیے جائیں گئے۔ یہ تجویز یورپی پارلیمنٹ کے لیڈر مینفریڈ ویبر نے پیش کی ہے جس کی منظوری کے لیے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ مینفریڈ ویبر کا کہنا ہے کہ ”نوجوان نسل یورپی یونین کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اس لیے ہم انہیں مواقع دیں گے تاکہ وہ دیگر یورپی ممالک کو سمجھ سکیں اور انہیں معلوم ہو سکے کہ یورپی یونین کے ساتھ رہتے ہوئے انہیں کون کون سے مواقع مل سکتے ہیں جو یونین سے علیحدہ ہونے کی صورت میں انہیں نہیں مل سکتے۔ اس سے ہمیں دیگر ممالک کو یورپی یونین سے الگ ہونے سے باز رہنے میں مدد ملے گی۔ “