ارب پتی کاروباری پر اس کی منگیتر کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، آدمی نے عدالت میں ایسی ویڈیو پیش کردی کہ جج کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، دیکھ کر ہر مرد ہی بے حد گھبراجائے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خود اپنے آپ کو جسمانی نقصان پہنچا کر مخالفین کے خلاف عدالت جانے کی روایت ہمارے ہاں بھی پائی جاتی ہے۔ یہی کچھ گزشتہ دنوں امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کیا، مگر عدالت کے سامنے اسکا بھانڈہ بہت بری طرح پھوٹ گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ میری ہنٹ نامی خاتون 45سالہ ارب پتی کاروباری شخص سکاٹ میچل سے تعلقات تھے جو ایک جھگڑے کے بعد ختم ہو گئے۔ جھگڑا کچھ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ بات عدالت تک جا پہنچی۔ سکاٹ میچل نے میری ہنٹ پر الزام لگادیا کہ اس نے گھر سے 21لاکھ ڈالر(تقریباً 21کروڑ روپے) کے زیورات چوری کیے ہیں جبکہ میری ہنٹ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سکاٹ پر جسمانی تشدد کا الزام عائد کر دیا۔
’میری بیٹی تھی اور وہ 20 نوعمر لڑکے تھے، پھر۔۔۔‘ عدالت میں لڑکی کی ماں نے ایسی شرمناک حقیقت سے پردہ اُٹھادیا کہ جج کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ گیا
میری ہنٹ نے عدالت میں بتایا کہ ”سکاٹ میچل نے مجھے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ میرے چہرے پر بھی تھپڑ مارے جس کے باعث میری آنکھوں کے گرد نیل پڑے گئے۔“ اب سکاٹ میچل نے میری ہنٹ کا یہ جھوٹ ثابت کرنے کی لیے ایک ویڈیو ریلیز کر دی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میری ہنٹ دراصل خود اپنے آپ پر تشدد کر رہی ہوتی ہے اور اپنے چہرے پر تھپڑ رسید کر رہی ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو سکاٹ میچل کے وکیل نے عدالت میں پیش کر دی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ”یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ میری ہنٹ نے اپنے آپ کو خود مضروب کرکے میرے مو¿کل پر جھوٹا الزام عائد کیا۔“