اگر آپ کا کوئی جاننے والا بھی دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتا ہے تو انہیں یہ خبر ضرور پڑھائیں

اگر آپ کا کوئی جاننے والا بھی دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتا ہے تو ...
اگر آپ کا کوئی جاننے والا بھی دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتا ہے تو انہیں یہ خبر ضرور پڑھائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) دوران ڈرائیونگ اکثرلوگ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔کبھی کسی کو میسج کیا تو کبھی کسی کو کال،کسی کے فیس بک سٹیٹس پر کمنٹ کیا تو کبھی ٹویٹر سے کچھ کہہ دیالیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جودوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کررہی تھی اور حادثے سے دوچار ہونے کے بعد اب وہ معذور ہوچکی ہے۔اس کا ایک حصہ صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا اور اس ما منہ میں ایسا ہوچکا ہے جیسے اسے لقوہ ہوا ہے۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس لڑکی کو بولنے کے لئے بھی بہت مشکل ہورہی ہے۔اس لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ 21سال کی تھی جب وہ گریجویشن کی تقریب مکمل ہونے کے بعد اپنے کالج سے گھر واپس جارہی تھی ، اس کے ساتھ اس کے والدین بھی تھے اور یہ لڑکی گاڑی چلاتے ہوئے راستے میں موبائل فون استعمال کرتی جارہی تھی۔ایک مو ڑپر سامنے سے آنے والی گاڑی میں اس لڑکی نے گاڑی مار دی جس کی وجہ سے اس کے والدین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور اس لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں یہ دو ماہ رہنے کے بعد صحت یا ب ہوئی لیکن پھر بھی یہ معذور ہوگئی۔


why you shouldn't text and drive by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -