ماہ پیدائش کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر پڑتا ہے،ماہرین نجوم کے علاوہ سائنسدان کیا کہتے ہیں؟ جانئے انتہائی دلچسپ معلومات

ماہ پیدائش کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر پڑتا ہے،ماہرین نجوم کے علاوہ سائنسدان ...
ماہ پیدائش کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر پڑتا ہے،ماہرین نجوم کے علاوہ سائنسدان کیا کہتے ہیں؟ جانئے انتہائی دلچسپ معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) ہر انسان مختلف تاریخ اور مہینے میں پیدا ہوتا ہے اور اس کے لئے ماہرین نجوم کوئی نہ کوئی پیش گوئی کرتے ہیں لیکن اب آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان رسل فوسٹر نے ماہ پیدائش کے حوالے سے شخصیت پراس کے اثر کے بارے میں ایسی دلچسپ باتیں بتائی ہیں کہ جان کرآپ کافی حیرابن ہوں گے۔آئیے آپ کو ماہ پیدائش اور اس کا شخصیت پر اثر کے بارے میں بتاتے ہیں۔
جنوری
اگر آپ اس مہینے میں پیدا ہوئے ہیں تو آپ کا نمبر ایک ہے اور آپ خودمختار اور تجزیاتی ذہن کے مالک ہونے کے ساتھ قائدانہ صلاحتیں رکھتے ہیں۔آپ بہترین تخیلاتی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور چیزوں کو بآسانی اپنے کنٹرول میں کرلیتے ہیں۔آپ کی کرشماتی شخصیت کو فالو کرنے میں دوسرے لوگ دیر نہیں کرتے۔اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو جلد کے مسائل اورالزائمر جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔
فروری
اس مہینے میںپیدا ہونے والے افراد کا نمبر 2ہے اور یہ لوگ بہترین کی تلاش میں رہتے ہیں۔اگر انہیں اپنا آئیڈیل نہ ملے تو یہ مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کی بہت قدر کرتے ہیں اور انہیں خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،ایسے لوگ ذمہ دار والدین ہوتے ہیں۔یہ لوگ بہت سمجھدار ہوتے ہیں اور کسی بھی مشکل میں نہیں گھبراتے بلکہ اس مشکل کا ایسا حل تلاش کرتے ہیں جو سب کے لئے قابل قبول ہو۔یہ لوگ جلد غصے میں آجاتے ہیں لیکن اس پر قابو پانے کافن بھی جانتے ہیں۔
مارچ
آپ کا نمبر3ہے اور آپ قسمت کے کافی دھنی ثابت ہوئے ہیں۔آپ ہمیشہ درست جگہ پر صحیح وقت میں پہنچتے ہیں جس سے آپ کو کافی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔آپ پیسہ کمانے کا فن جانتے ہیں لیکن ساتھ ہی آپ کھلے ہاتھ سے پیسہ خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو کبھی کبھار تنگی کا سامنا رہتا ہے۔اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ بہت زیادہ شرمیلے،ایماندار،محبت کرنے والے اور سفر کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کے بارے میں سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ سانس کی بیماریوں کا شکارہوتے ہیں اور انہیں وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔
اپریل
ان لوگوں کا نمبر 4ہوتا ہے اور یہ بہت ذہین ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی ضدی بھی ہوتے ہیں۔یہ دوستوں سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دوستوں میں ہردلعزیز ہوتے ہیں۔یہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کافی سخت رویہ بھی رکھتے ہیں جس کیو جہ سے کچھ لوگ ان سے نالاں بھی ہوجاتے ہیں۔یہ کافی مہم جوہونے کی وجہ سے خطرات سے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔اس مہینے میںپیدا ہونے والوں کے متعقل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ذہنی تناﺅ کا شکار ہوجاتے ہیں،ان میں بھی وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتی ہے۔
مئی
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد کانمبر 5ہوتا ہے اور یہ اچھے موسیقار،اداکار اور مصنف ہوسکتے ہیں۔یہ اپنی محبت سے دوسروں کا دل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اپنی ضدی طبیعت کی وجہ سے نقصان بھی اٹھاتے ہیں۔انہیں کان یا گلے کی تکلیف لاحق ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں سانس کی تکالیف کا سامنا رہتا ہے۔ایسے افراد ذیابیطس کا شکار ہوسکتے ہیں اور انہیں چاہیے کہ اپنی زندگی میں ورزش کی عادت اپنائیں۔
جون
اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو سب سے زیادہ نوبل انعامات مل چکے ہیں،6نمبر کے حامل افراد بہت رومانوی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں لیکن اپنی محبت میں کسی کی شراکت پسند نہیں کرتے۔یہ بہت نرم دل ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسی بات کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے غصے میں آجاتے ہیں۔ان کے پاس کسی بھی مسئلے کے کئی حل موجود ہوتے ہیں جس کیو جہ سے لو انہیں کافی پسندبھی کرتے ہیں۔یہ مزاح پسند کرتے ہیں اور اپنی طبیعت اور باتوں سے دوسروں کوکافی خوش رکھتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کو آنکھوں کے مسائل ہوسکتے ہیں۔
جولائی
علم الاعداد کے مطابق اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کانمبر7ہوتا ہے اور یہ بہت مخلص اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔یہ اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جانے پر یقین رکھتے ہیں۔یہ لوگ بہت ذہین ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی کسی کی مداخلت اپنے کام میں پسند نہیں کرتے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ سرد مہینے میں پیدا ہونے والے افراد سے زیادہ پر امید ہوتے ہیں۔انہیں آنکھوں کے مسائل کا سامنا ہوسکتاہے جس کی وجہ سے انہیں عینک کی ضرورت پیش آتی ہے۔
اگست
نمبر8کے حامل افراد معاشرے میں اہم مقام پاتے ہیں اور ہر ایک سے جلد گھل مل جاتے ہیں۔بہت زیادہ محنت کی وجہ سے یہ صحت کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں لیکن اپنی محنت میں کمی نہیں آنے دیتے۔یہ بہت بہادر اور نڈر ہوتے ہیں اور بہت تیزی میں درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہیں صحت کے مسائل زیادہ نہیں ہوتے لیکن موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے انہیں بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔
ستمبر
اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کا نمبر 9ہوتا ہے اور یہ اپنی لگن اور محنت سے زندگی میں کئی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔یہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل سے مشکل کام کو بھی آسان بنانا جانتے ہیں۔ان کی زیادہ تر زندگی بیماریوں سے پاک گزرتی ہے لیکن اپنی آخری عمر میں سانس اور جلد کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔
اکتوبر
دسویں مہینے میں پیداہونے والے ان افراد کا نمبر بھی 10ہوتا ہے اور جو کہ 1بنتا ہے جس کی وجہ سے یہ بہترین چیز کرنا اور پسند کرتے ہیں۔یہ قدرتی طور پر خوش قسمت ہوتے ہیں۔ یہ اگر کوئی فیصلہ کرلیں تو ہر قیمت پراسے پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ محبت دینے اور لینےکا فن بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور کبھی بھی اپنے مقصد سے ذرا بھی پیچھے نہیں ہوتے۔اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ لمبی عمر جیتے ہیں اور صحت کے زیادہ مسائل سے دوچار نہیں ہوتے۔
نومبر
اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کا نمبر11ہوتا ہے جو کہ 2کے برابر ہوتا ہے۔یہ لوگ بہت زیادہ مثبت خیالات کے حامل ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے یوسی کا شکار ہوکرذہنی تناﺅ کا شکار ہوجاتے ہیں۔یہ بہت تیزی میں بھی اچھا فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے یہ ناممکن کو بھی ممکن کردکھاتے ہیں۔اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد سانس کی تکالیف کا شکار ہوتے ہیں۔
دسمبر
ان کا نمبر 12ہے جو کہ 3کے برابر ہے۔یہ عملی زندگی میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔انہیں جلد کامیابی مل جاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی محبت تلاش کرنے میں زیادہ مشکل نہیں ہوتی۔یہ محب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں اور اپنے وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرتے۔یہ ایماندار اور اپنے ساتھی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں اور دھوکے سے نفرت کرتے ہیں۔یہ لوگ بھی سانس کی بیماریوں اور الرجی کا شکار ہوتے ہیں۔انہیں بھی سانس کے مسائل ہوسکتے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ ایسی غذا کا استعمال کریں جس سے یہ مسائل پیدا نہ ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -