انڈو نیشیاءکی 104سالہ معمر خاتون نے حج ادا کر لیا ، خصوصی انتظامات پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈونیشیاءکی بائق ماریا نامی 104سالہ معمر خاتون نے حج ادا کر لیاہے اور حج کیلئے خصوصی انتظامات کیے جانے پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماریہ نامی خاتون کے ہمراہ ان کے ساتھیوں کو سعودی حکومت کی جانب سے شاہ سلمان کے بطور مہمان خصوصی توجہ دی گئی ہے اور ان کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے حج کیلئے خصوصی سہولیات دی گئیں جس پر معمر خاتون نے شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیاہے ۔
ماریہ حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں سب سے زیادہ عمر والی خاتون ہیں جو کہ ہفتے کے روز سعودی عرب پہنچی تھیں جہاں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا جبکہ میڈیا نے بھی ان کو خوب کوریج دی ۔ان کا کہناتھا کہ وہ اس سے قبل 90سال کی عمر میں سعودی عرب عمرہ کیلئے آئیں تھیں ۔