وہ ملک جہاں کے طاقتور ترین آدمی کو مزدوری پر لگادیا گیا، کس جرم کی سزا دی گئی؟ ایسا جرم کہ ہمارے ملک میں اس پر سزا کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا

وہ ملک جہاں کے طاقتور ترین آدمی کو مزدوری پر لگادیا گیا، کس جرم کی سزا دی گئی؟ ...
وہ ملک جہاں کے طاقتور ترین آدمی کو مزدوری پر لگادیا گیا، کس جرم کی سزا دی گئی؟ ایسا جرم کہ ہمارے ملک میں اس پر سزا کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا میں ملک کی ایک انتہائی بااختیار اور طاقتور ترین شخصیت کو ایک ایسے جرم پر مزدوری کرنے کی سزا سنادی گئی کہ جس کا ارتکاب کرنے والے ہمارے ہاں بدقسمتی سے مزید ترقی پا جاتے ہیں، بلکہ حکمرانوں کی نظر میں مزید معتبر ہو جاتے ہیں۔
نیوز سائٹ UPI.COMنے کورین نیوز سروس CBS کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سیکرٹری، جو کہ شمالی کوریائی صدر کے نمائندہ اور ان کے بعد طاقتور ترین شخص سمجھے جاتے تھے، کو ایک پاور پلانٹ کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جبری مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ چویونگ ہائیکو کو جنوبی پیانگ یانگ کی ایک کان میں مزدوری کے لئے بھیجا گیا ہے، تاکہ وہ عوامی اثاثوں کا ذمہ د اری کا ساتھ انتظام و انصرام کرنے کے بارے میں سبق سیکھ سکیں۔

مزید جانئے: جو کام ترکی کی پولیس نہ کرسکی، وہ طیب اردگان نے کردیا
پاور پلانٹ کی خراب کارکردگی سامنے آنے کے بعد چویونگ کے علاوہ ورکرز پارٹی کے کئی اور افراد کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں اور اب انہیں دوبارہ کبھی بھی کوئی اہم ذمہ داری ملنے کی امید نہیں ہے۔ سخت سزا پانے والے چویونگ شمالی کوریا کے صدر کی بیرونی ممالک کی اہم ترین شخصیات کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوتے تھے، جبکہ حال ہی میں چین کی وکٹری ڈے پریڈ کے اہم موقع پر بھی انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کے فرائض سرانجام دئیے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -