شادی کی تقریب میں ایک مہمان نے اچانک ایسی بات کہہ دی کہ دلہن کی خوشیوں پر پانی پھرگیا، سارے ارمان ہی مٹی میں مل گئے

شادی کی تقریب میں ایک مہمان نے اچانک ایسی بات کہہ دی کہ دلہن کی خوشیوں پر پانی ...
شادی کی تقریب میں ایک مہمان نے اچانک ایسی بات کہہ دی کہ دلہن کی خوشیوں پر پانی پھرگیا، سارے ارمان ہی مٹی میں مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (نیوز ڈیسک) چوری چھپے دوسری شادی کی کوشش کرنے والے کبھی نہ کبھی تو پکڑے جاتے ہیں لیکن زمبابوے میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو دوسری شادی کی کوشش کرتے ہوئے پہلی بیوی نے ایسے وقت پر پکڑا کہ بیچارہ دنیا کے سامنے شرمندگی کی مثال بن کر رہ گیا۔
نیوز سائٹ WWNکے مطابق 42 سالہ ندودانا شفامبا نے فنڈائلی نامی خاتون کے ساتھ شادی کے لئے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کررکھا تھا۔ بولاوائیو شہر کے چرچ میں یہ تقریب باوقار انداز میں جاری تھی اور بڑی تعداد میں مہمان دولہا اور دلہن کے سامنے بیٹھے تھے۔ پادری نے مذہبی کلمات کی ادائیگی کے بعد رسمی سوال پوچھا کہ شفامبا اور فنڈائیلی کی شادی پر کسی کو کوئی اعتراض تو نہیں۔ اگرچہ یہ ایک رسمی سوال تھا، لیکن اس بار کچھ ایسا ہوا کہ سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔ تقریب میں موجود ایک خاص مہمان نے کچھ ایسا کہہ دیا کہ دلہن کے ارمانوں پر ڈھیروں پانی پڑ گیا، جبکہ دولہے کے پاﺅں تلے سے زمین نکل گئی۔

مزید جانئے: دلہن نے دولہے کو شادی کے روز نشے میں پا کر شادی سے انکار کردیا ،بارات کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا
مہمانوں کے درمیان بیٹھی ایک خاتون اچانک کھڑی ہوئی اور بولی ”مجھے اعتراض ہے پادری صاحب، کیونکہ یہ دولہا میرا خاوند اور میرے دو بچوں کا باپ ہے، اور مجھے بتائے بغیر ایک اور شادی کررہا ہے۔“ یہ خاتون 46 سالہ ہوزفین ملنگا تھی جسے شادی کی تقریب سے کچھ گھنٹے پہلے ہی ایک رشتہ دار نے اس معاملے کی خبر کی تھی، اور اس نے عین موقع پر اپنے خاوند کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ہوزفین کے تہلکہ خیز اعلان پر تقریب درہم برہم ہوگئی اور مہمان سوالیہ نظروں سے دولہے کی طرف دیکھنے لگے، جو شرمندگی سے نظریں جھکائے خاموش کھڑا تھا۔ دھوکے باز دولہے کی حقیقت کھلنے پر پادری نے اعلان کیا کہ یہ شادی نہیں ہوسکتی۔ چونکہ اس تقریب کے لئے بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا اور سینکڑوں مہمان بھی موجود تھے، لہٰذا دولہے نے تھوڑی سی مزید بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چونکہ شادی ممکن نہیں لہٰذا تقریب کو ایک عام پارٹی قرار دیا جاتا ہے، اور تمام مہمان اسے ایک عام دعوت سمجھ کر لذیذ کھانے سے لطف اندوز ہوں، اور اس کی دھوکہ بازی کو معاف کردیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -