ستاروں اور سیاروں کی روشنی میں 2016ء کیسا رہے گا؟
برج میزان سیارہ زہرہ ،23ستمبر سے 22اکتوبر ،نام کے پہلے حروف :ر۔ت ۔ط
برج میزان والوں کی ہمت کی داد دینا پڑے گی۔ انہوں نے بڑا سخت وقت گزارہ ہے۔ 2015ءتو ان کے لئے ایک آزمائشی سال بن کر رہ گیا تھا۔ یوں سمجھ لیں کہ آسمان سے زمین پر آلگے تھے۔ اب 2016ءکا آغاز ہورہا ہے اور برج میزان والے اپنی بندش کے ساڑھے سات سالوں کے بعد 2016ءکے اچھے دنوں کی خوشخبری سن سکیں گے۔ اصل میں میزان پر جو ساڑھ ستی لگی ہوئی تھی۔ وہ 2015ءمیں اپنے عروج پر تھی، کیونکہ جب صبح ہونے والی ہوتی ہے تو رات زیادہ کالی دکھائی دیتی ہے۔ ان کا بھی یہی حال تھا۔ جنوری تا مارچ کا عرصہ اس بندش کے اثرات تو اپنے درمیان رکھے ہوئے ہے۔ مگر اب اس سے اللہ نے چاہا تو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ صرف ٹینشن کی حدتک ہی معاملات رہیں گے۔ آپ سال کے شروع میں ہی ہوسکے تو بکرے یا مرغی کا صدقہ دے دیں۔ اور اگر کسی غریب کے گھر راشن ڈال دیں گے تو اس کے بھی بے حد شاندار اثرات مرتب ہوں گے۔ صدقے کا عمل مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے جاری رہنا چاہے اور اس دوران ہر قسم کے غیرقانونی غیر شرعی کاموں اور مطلبی دوستی سے بھی دوررہنے کا مشورہ ہے۔ جو لوگ ایسا نہیں کریں گے ان کے لئے آسانیاں پیدا نہیں ہوں گی۔ ابھی سے ہی اس بات کی مکمل پلاننگ کرلیں تو اچھا ہے۔ اولاد کے حوالے سے بہت ہی پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہے۔ اپنی ضد کے بجائے اپنے مزاج میں نرمی لاکرحکمت عملی سے چلیں گے تو صورت حال مختلف ہوگی۔ اور عزت بھی محفوظ رہے گی۔ یادرکھیں کہ ہونا تو وہی ہے جو اللہ پاک نے چاہنا ہے۔ آپ کے پریشان ہونے سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔ آپ (حسبنااللہ ونعم الوکیل ) کا ورد فارغ اوقات میں ضرورکرتے رہا کریں اور حسب توفیق صدقے کے عمل کو بھی جاری رکھیں آپ میں توکل ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے مگر دل بھی تو بہت چھوٹا ہے اور جلد پریشان بھی تو ہوجاتے ہیں۔ ہروقت لفظ (اللہ) جتنا بھی ممکن ہوسکے ضرور پڑھیں توکل بھی بڑھے گا اور دل بھی۔ اپریل سے جون کا عرصہ اولاد کے حوالے سے نہایت اہم اور خوشگوار خبریں دے رہا ہے جو سلسلے ان کے خراب ہوئے تھے۔ اللہ نے چاہا تو یہ ایک نئے انداز سے آپ کے سامنے آئیں گے کہ بے ساختہ اللہ کے حضور شکرگزار ہوں گے آپ نے جو توبہ کی ہوئی ہے۔ یقیناً آپ کافی حدتک اس پر قائم ہیں۔ اس دوران آپ زیادہ اللہ پاک کی جانب اس کی ہدایت کے مطابق چلنے کی کوشش کریں گے۔ انشاءاللہ اور اچھی اچھی خبریں سنتے چلے بھی جائیں گے۔ مالی نقصانات بہت ہوئے ہیں۔ آپ ان دنوں بالکل صفر پر کھڑے ہیں۔ بس تھوڑا سا صبر کرلیں۔ وہ مالک کائنات ہے۔ آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کے لئے کیسے کیسے اسباب پیدا فرمائے گا ۔ بس نیت نیک ہی رہنی چاہئے، آپ کے سارے مالی نقصانات کا ایسے ازالہ ہوگا کہ عقل حیران رہ جائے گی۔ اس دوران نئے رشتے کے معاملات بھی خوش اسلوبی سے طے پائیں گے اور نئی نوکری کی آفر بھی آپ کے سامنے ہوگی۔ جو لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ کر جاچکے تھے۔ وہ واپسی کے لئے خود ہی راستے تلاش کرکے آپ تک پہنچنے کی کوشش بھی کریں گے۔ جولائی سے ستمبر تک کا عرصہ ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ چونکہ آپ نے ساڑھے سات سال بندش کا سامنا کیا ہے۔ اس لئے یہ نیا دور آپ کے لئے حیران کن ہوگا۔ اس میں ہر سطح پر تبدیلیوں کا آغاز ہوگایہ خوشگوار بھی ہو گا اور آپ کے مزاج کے مطابق بھی۔ جو لوگ اس میں دلچسپی لیں گے۔ ان کے لئے آگے چل کر بہت کچھ ہوگا اور وہ بھی من پسند اولاد کے حوالے سے ان دنوں اچھی خبریں سنیں گے۔ بعض افراد خود بھی اور اولاد بھی بیرون ملک سفر کی پوزیشن میں ہوگے ۔ اس کے غیرمتوقع سلسلے بھی بن جائیں گے۔ عمرہ ادا کرنے کے زیادہ امکانات بحکم اللہ روشن ہوں گے۔ اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ وہ عرصہ ہوگا۔ جس کا شاید آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔ ان دنوں بحکم خدا آپ کے ہاتھ میں غیرمتوقع طورپر بہت پیسہ آئے گا۔ آپ جس کام میں بھی اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے وہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ کاروباری حضرات ہوں یا نوکری پیشہ افراد دونوں کے لئے یہ گولڈن ٹائم ہوگا۔ صرف تھوڑی سی محنت کی ضرورت رہے گی۔ جو لوگ چاہے برسوں سے رشتے کی بندش کا شکار تھے۔ وہ قدرت کا کرشمہ دیکھیں گے۔ کہ وہ مالک کیسے اسباب پیدا فرماتا ہے ۔ اور ذہنی و دلی سکون کس طرح عطا کرتا ہے۔ آپ کے دوستوں اور عزیزوں میں سے کون آپ کے ساتھ کس طرح چلتا ہے۔ آپ کو اچھی طرح معلوم ہے مگر شارٹ لسٹ آپ سال کے آخر میں ہی کریں گے ۔
بیماری سے نجات ملنے کے اسباب بنیں گے۔ ازدواجی تعلقات بہتر ہوں گے۔ اولاد کی خواہش پوری ہوگی۔ نومبر میں پرائز بانڈ کی خریداری دسمبر کی بڑی خوشخبری بن سکتی ہے۔ اور یادرکھیں کہ اپنے مخالفین کو اگر آپ سبق دینا چاہتے ہیں ۔ تو ان کو اللہ کے واسطے معاف کردیں آپ حیران ہوں گے کہ اس عمل سے زندگی میں اتنی آسانیاں ہوجائیں گی کہ کچھ مشکل نہیں لگے گا۔ البتہ آپ سارا سال وقفے وقفے سے اپنی نظر ضرور اتارتے رہا کریں۔ چونکہ آپ کا خون بہت ہلکا ہے۔ جلد ہی بدنظری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ نظر اتارنا بہترین عمل ہے خاموشی کا راستہ زیادہ اختیار کریں۔ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں۔ آپ کی سلامتی کی علامت یہ ہی ہے۔ مجموعی طورپر 2016ءشاندار سال رہے گا عزت دولت شہرت کا حصول ممکن ہوگا۔ بس زبان پر اللہ پاک 99ناموں کا ورد جاری رہے اور درودپاک کو بھی صبح و شام پڑھنا معمول بنا لیں۔
برج عقرب سیارہ مریخ (23اکتوبر سے22 نومبر )نام کے پہلے حروف :ن۔ز۔ ض۔ ظ
2015ءمیں برج عقرب والوں نے بہت سختی برداشت کی۔ بندش کا سامنا بھی رہا۔ مخالفت کرنے والوں نے اپنی چالیں چلی۔ اور نحوست نے بھی تنگ کیا۔ اب 2016کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سال کا زائچہ حالات کو قدرے مختلف انداز میں پیش کررہا ہے۔ جنوری سے مارچ کا عرصہ آپ کی زندگی میں بحکم اللہ خوشگوار تبدیلیوں کا وقت ہے۔ اس میں آپ کو حالات کو اپنے حق میں کرنے کے بڑے اچھے مواقع ملیں گے۔ جو لوگ محنت کریں گے اور اللہ پاک پر مکمل توکل رکھ کر چلیں گے وہ بڑی کامیابی سے اس سال کی ساری خوشیوں کوحاصل کریں گے۔ تین خوبصورت ستاروں کا اجتماع ان دنوں آپ کے زائچے میں ہورہا ہے۔ اور یہ عرصہ 9سالوں کے بعد ہوا ہے آپ کے لئے قدرتی آسانیاں ہیں۔ آپ جس جس الجھن کا شکار ہیں اس میں سے تیزی سے نکلتے چلے جائیں گے اور جو لوگ آپ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کررہے تھے۔ وہ بھی خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ ستاروں کی پوزیشن اس قدر طاقتور ہے کہ آپ پر کسی چیز کا اثر کرنے والے خود ہی اس کا شکار ہوجائیں گے ۔ گھر میں جو بھی ٹینشن چل رہی ہے آنے والے 16روز میں اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب آسانیاں محسوس کریں۔ اور اللہ نے چاہا تو ایسے اسباب بنیں گے کہ ذاتی اور الگ رہائش کا بندوبست ہو جائے گا ۔ جو لوگ شدت سے سفر کا انتظار کررہے تھے قمر جس کا تعلق ہی سفر کروانے سے ہوتا ہے۔ وہ آپ کے زائچے میں چمک رہا ہے اس لئے سفر کی ذرا سی کوشش ان کو سفر کے معاملات میں بے حد آسانیاں دے گی، حیران کن طریقے سے ویزے کا بندوبست بھی ہوجائے گا انشاءاللہ۔ اپریل سے جون کے درمیان مال خانہ کھلارہے گا ۔ پیسے کی برسات ہوگی۔ آپ اپنے اللہ کا نام لے کر جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے وہ حاصل ہوگا۔ پرائز بانڈ کی خریداری کرنا ان دنوں بہترین رہے گا۔ اور جو لوگ خود بیرون ملک میں لاٹری سسٹم کے ذریعے اپنی قسمت آزمائیں گے ان کو بے مثال کامیابی بھی ملے گی۔ عرصہ دراز سے جو نحوست تنگ کررہی تھی۔ اگر وہ پہلے تین ماہ میں نہیں ٹوٹی تو اس دوران بحکم اللہ اس کا خاتمہ لازمی ہوجائے گا۔ آپ ہوسکے تو ہر ماہ اپنے گھر میں ذکر الٰہی کی محفل کا انعقاد بھی ضرور کرواتے رہیں۔ اور دریا کا پانی لاکر اس پر (آیتہ الکرسی اور چاروں قل) کا دم کرکے اس کا پانی گھر کی دیواروں پر چھڑکاﺅ کریں ۔ یادرہے کہ پانی زمین پر نہ گرے۔ اس عمل کے اور بھی بے شمار فائدے حاصل ہوں گے۔ اولاد کے رشتے کے حوالے سے بھی یہ دن بہت اہم ہوں گے اور جو لڑکیاں عرصہ دراز سے والدین کی دہلیز
پر بیٹھی ہیں مالک کائنات نے چاہا تو ان کو مرضی کے مطابق رشتہ مل جائے گا ۔ کاروباری حضرات کے لئے اکیلے کام کرنے کی کوشش کریں۔ ان دنوں پارٹنر شپ آپ کو ہرگز ہرگز راس نہیں آئے گی۔ اکیلے کام کرنے میں بڑی برکت ہوگی۔ یہاں ایک بات ذہن میں رہے کہ آپ کے زائچے میں جوزا کے مقام زحل کا ٹکڑاﺅ ہوگا۔ یہ کسی بھی معاملے میں ٹھیک نہیں ہوتا۔ الزام تراشی کا سبب بنتا ہے۔ حالانکہ ایسے تمام امور میں بڑی توجہ اور احتیاط رہے ، جس میں شک اور الزام تراشی کے مواقع ہوں ورنہ برسوں کی عزت خاک میں مل جائے گی۔ جولائی سے اگست کے درمیان کا عرصہ ملازمت پیشہ افراد کے لئے بڑا ہی شاندار ہوگا۔ من پسند جگہ تبادلے اور ترقی کا امکان بڑا ہی واضح ہوگا۔ مقدمے انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے آزاد ہوں گے۔ یہاں تک کے جو لوگ جیل میں بند ہوں گے چاہے ان کی سزا برسوں کی کیوں نہ ہو غیر متوقع ذریعے سے آزاد ہو جائیں گے اور بے ساختہ شکرخدا ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔ بے اولاد جوڑے کو اللہ پاک انشاءاللہ ضرور اولاد کی خوشی سے نوازلے گا۔ جو لوگ بیرون ملک پریشان میں وہ واپسی کا پروگرام کینسل کردیں گے۔ اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ تھوڑا سا خراب ہوسکتا ہے۔ وہ بھی اکتوبر کی 7تاریخ سے لے کر 26اکتوبر تک اس دوران کسی انجانی سی بندش کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آپ کو چاہے کہ (سورة قلم ) کی آخری دو آیات اول وآخر درود شریف کے ساتھ روزانہ پڑھ کر گھر سے نکلیں انشاءاللہ ہرقسم کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔ یہاں پر ایک اور بات ذہن نشین رہے کہ آپ نے اپنی دل کی حفاظت کرلی ہے اور ایسی کسی بھی شرارت سے دور رہنا ہے۔ برسوں کی عزت ورنہ خاک میں مل جائے گی۔ شادی شدہ افراد کے ذہن میں اگر دوسری شادی کی بات بھی آئے تو اس کو ذہن سے نکال دیں۔ آپ کو دسمبر کے پورے ماہ میں مختلف قسم کی بہترین آفر ملتی رہے گی۔ آپ استخارہ کرکے ان میں سے جو اچھی آفر ہے اس کو اپنا لیں گے تو انشاءاللہ آگے چل کر اس کے بے شمار اچھے نتائج ملیں گے۔ انشاءاللہ مجموعی طورپر 2016ءایک اچھا اور زبردست سال رہے گا۔ جو آپ کی زندگی میں برسوں کے بعد خوشیوں کا پیغام لے کر آرہا ہے۔ آپ کی پریشانیوں اور مشکلات کا حل غیر متوقع انداز سے ہوگا۔ آپ صرف توکل سے کام لیں۔ نماز کی پابندی ضرور رکھیں۔ اور دن میں کم سے کم 1000مرتبہ (اللہ ) (یاحفیظ یا سلام ) (یاکریم یا مومن ) ہرنماز کے بعد ایک تسبیح ضرور پڑھا کریں ہر بلا سے انشاءاللہ دور رہیں گے۔
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)سیارہ مشتری۔ نام کے پہلے حروف= ف۔
برج قوس والوں کیلئے 2015ءایک عام سا اور قدرے مشکل سال رہا تھا۔ کئی دفعہ مالی نقصان بھی ہوا اور بعض دھوکے بھی ملے مگر پھر بھی جیسے تیسے وقت گزر ہی گیا۔ اب 2016ءکا آغاز ہو رہا ہے جنوری سے مارچ کا عرصہ خاص طور پر آپ کو صحت پر مکمل توجہ رکھنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ آپ ہر ہفتے حسب توفیق صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں اور اپنے اللہ سے سچی توبہ بھی کریں۔ آپ معافی مانگیں گے تو بہت سے مسئلے تو اس سے حل ہو جانے ہیں کیونکہ آپ کو معلوم ہے کہ زندگی میں آپ نے لالچ میں آکر بہت سے غلطیاں بھی کیں اور حقوق العباد کے حوالے سے بے شمار معاملات خراب بھی کیے۔ آپ توبہ کرلیں اور آئندہ کیلئے دوبارہ ایسا کام نہ کریں جس سے اللہ پاک ناراض ہو۔ سچی توبہ ہر پریشانی کو بھگا دے گی اور آئندہ کیلئے راستے کھل جائیں گے۔ آپ ناراض لوگوں کو ضرور منالیں آپ کیلئے زندگی آسان ہو جائے گی۔ فروری میں آپ کو کچھ تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہوں گے مگر آپ ابھی جلد بازی سے کام مت لیں اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں آگے چل کر اور بھی اہم مواقع ملیں گے۔ ان دنوں بس صحت کا خیال رکھیں آنے والے وقت کی پلاننگ کرسکتے ہیں مگر پوزیشن کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ مارچ میں سفر کے متعلق اچھی خبریں ہیں جو لوگ یہ خواہش اپنے دل میں رکھتے ہیں وہ اللہ پاک کا نام لے کر ضرور کوشش کریں قسمت ان پر بحکم اللہ مہربان ہوگی اور وہ برسوں کے بعد بالآخر اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اپریل سے جون کا عرصہ کافی حوالوں سے مختلف ہوگا کیونکہ اس کے ابتداءمیں بھی صحت کی خرابی کرنے والا سیارہ زائچے میں سے نکل جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی صحت تیزی سے ٹھیک ہو جائے گی اور جو نحوست پورے گھر میں ڈیرہ جماکر بیٹھی تھی وہ بھی بھاگ جائے گی لیکن لالچ دینے والا ستارہ ابھی ایک دو ماہ اور یہاں موجود رہے گا بس اس بات کا خیال رہے کہ کسی بھی قسم کے لالچ میں نہیں آنا ورنہ مالی نقصان کا اندیشہ رہے گا اور نہ ہی راتوں رات امیر بننے کیلئے کسی بھی قسم کا شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنا ہے۔ یہ راستہ قانونی دروازے کھول دے گا اس لیے احتیاط سے کام لیں البتہ جو بھی چیز پردہ غیب سے خود بخود آپ کے پاس آئے وہ قدرت کا انعام سمجھ کر رکھ لیں اور اللہ کے حکم سے امید ہے کہ کوئی بڑا مالی فائدہ ضرور حاصل ہوگا۔ بیروزگار افراد جو برسوں سے کوشش میں لگے ہوئے تھے ان کو بڑا ہی معقول رزق مہیا ہوگا۔ بعض افراد کو ایک وقت میں دو جگہ کام کرنے کا موقع بھی ملے گا کیونکہ زائچہ میں دو جگہ سے رزق کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ عشق و محبت کے معاملات سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔ خواتین کو اس میں دھوکے کا امکان ہے اور مرد حضرات اپنی شرارتوں میں لگے رہیں گے جو کہ بعد میں رسوائی کا سبب بھی بن سکتے ہیں اس لیے ہوشیار ہوکر چلیں۔ جو کام قدرت نے آپ کیلئے جائز رکھا ہے اسی طرف توجہ رہے تو زیادہ اچھا ہے۔ جولائی سے ستمبر کا عرصہ روزگار کے اہم راستے کھول دے گا یہ عرصہ کاروباری حضرات کیلئے گولڈن ہوگا۔ ان کو بے شمار بڑے بڑے فائدے حاصل ہوں گے اور اللہ نے چاہا تو سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ہو جائے گا۔ چھوٹے بڑے ہر پیمانے پر کام کرنے والوں کو ان دنوں صرف محنت پر یقین رکھنا ہوگا باقی تمام کام سیدھے ہوتے چلے جائیں گے۔ جن لوگوں کے رشتے میں رکاوٹیں آ رہی تھیں ان کی ساری رکاوٹیں خود بخود دور ہو جائیں گی یا یوں کہہ لیں کہ مناسب وقت اب ہی آنا تھا۔ اونچا مزاج ان دنوں تھوڑا سا نیچے ضرور رکھیں تاکہ زیادہ پریشانی نہ ہو۔ جو لوگ اپنے معیار کو زیادہ اوپر رکھیں گے ان کیلئے مشکل ضرور ہے۔ اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ آپ کو ایک اہم معاملے میں نہ صرف نکالنے میں مددگار ہوگا بلکہ برسوں سے جاری مخالفتوں کو بھی ختم کرے گا۔ دشمنی دوستی میں بدل جائے گی، تعلقات بہتر ہوتے ہوتے نئے رشتے میں بھی بندھ سکتے ہیں۔ جو لوگ بہت عرصہ سے بیماری کا سامنا کرتے چلے آ رہے تھے ان کی دعائیں قبول ہوں گی اور اللہ نے چاہا تو ان کی بیماری اس انداز سے ختم ہوگی جیسے کبھی ان کو کوئی مرض ہوا ہی نہیں تھا۔ ان دنوں مالی حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ پرائز بانڈ کی خریداری کریں تاکہ پیسہ ہاتھ میں آنے کا ایک سلسلہ بن سکے۔ ویسے تو جب فائدہ ہونا ہے تو اللہ پاک اس کے اسباب بھی پیدا فرما دیں گے۔ ان دنوں قانونی معاملات اور مقدمے بازی سے گریز کریں۔ اپنے غصے پر قابو رکھیں آپ کیلئے قدرت آسانیاں پیدا فرما دے گی۔ اولاد کی جانب سے خوشخبری ہے اور ان کے مستقبل کے حوالے سے ان دنوں خاص بنیاد رکھی جاسکے گی۔ ایک بات ضرور یاد رکھیں کہ نیت کے مطابق ہی پھل ملتا ہے اپنی نیت کو ضرور صاف رکھیں۔ مجموعی طور پر 2016ءاچھا سال ہے جو آپ کو بیماری نحوست اور پریشانیوں سے بحکم اللہ نجات دلانے کا سبب بنے گا۔ آپ کیلئے اس میں بڑے مالی فائدے بھی ہیں۔ آپ بس نماز کو تو کسی قیمت پر نہ چھوڑیں اور جتنا بھی ممکن ہوسکے پہلے اور تیسرے کلمے کا ورد چلتے پھرتے بھی کرتے رہا کریں۔ اللہ آپ کو آسانیاں دے آمین۔
برج جدی سیارہ زحل (21دسمبرسے19جنوری تک )نام کے پہلے حروف : ج ۔ گ ۔ غ
برج جدی والوں نے 2015ءکو بالکل بھی سنجیدہ نہیں لیا۔ صرف اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر ہی جو کرسکتے تھے کیا۔ اسی وجہ سے شدید خسارے میں رہے۔ 2016ءکا آغاز آپ کو سب سے پہلے تو اپنی ذات کے حوالے سے سنجیدہ ہونے کا مشورہ دے رہا ہے اور ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں۔ ان کی اصلاح کا بھی کہہ رہا ہے۔ کیونکہ آپ نے زندگی کو نہ جانے کس انداز سے لیا کہ کسی بھی طرح سے کوئی سلسلہ ٹھیک نہیں رہا۔ خدا کے لئے اپنے واسطے نہیں تو ان لوگوں کے لئے خود کو بدلیں۔ جوآپ کی ذات سے وابستہ ہیں۔ سال کے آغاز سے مارچ کا تمام عرصہ آپ کو ہرقدم نہایت ہی سوچ سمجھ کر اٹھانے کا مشورہ دے رہا ہے۔ دل کے تمام معاملات سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑا لیں۔ تو اچھاہے ، ورنہ خود کو رسوائی کے لئے تیار کرلیں۔ ویسے بھی مخالفین کی ایک بڑی تعداد کے پیچھے نگاہیں لگا کر بیٹھی ہے ۔ ان کو ذرا سا بھی موقع مل گیا تو آپ بڑی مشکل میں آجائیں گے۔ اس لئے خبردار کیا جارہا ہے۔ پھر زندگی میں یہ لمحات واپس نہیں آئیں گے۔ اور تمام عمر کا پچھتاوا ہی باقی رہ جائے گا۔ جو لوگ نوکری کررہے ہیں۔ ان کے تبادلے کا امکان رہے گا۔ یہ تبادلہ وقتی طورپر مشکل تو لگے گا مگر بالاآخر دل اس پر رضامند ہوہی جائے گا ۔ ویسے بھی تبدیلی ہی آپ کو راس آئے گی۔ سال کے پہلے تین ماہ صورت حال بدلتی رہے گی۔ آپ کو کبھی تو مایوسی کی کیفیت محسوس ہوگی اور کبھی اچھا بھی لگے گا ۔ مگر آپ کے لئے ان دنوں صرف اپنے روزگار پر ہی توجہ دینے کی اشد ضرورت رہے گی ، اس کے علاوہ کسی بھی اور کام میں ہاتھ نہ ہی ڈالیں تو اچھا رہے گا۔ اپریل آپ کے لئے نوکری میں بھی بحکم اللہ بہتریاں لائے گا۔ اورترقی کے امکانات بھی روشن رہیں گے۔ یہ عرصہ جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران بیماری سے تنگ آئے افراد کے لئے بھی بڑا اچھا وقت ہوگا۔ وہ صدقہ اور روحانی علاج پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ قرآن پاک کی اس آیات کو بھی ذہن میں رکھ کر دعا مانگیں۔ جس میں حضرت ایوبؑ نے اپنے رب کو پکارا کہ اے اللہ مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ انشاءاللہ اس انداز سے دعائیں جلد رنگ لائیں گی۔ شوگر کے مریض پرہیز پر خاص توجہ دیں۔ مئی میں آپ کو دو تین مرتبہ غیر متوقع پیسہ بھی ہاتھ آئے گا۔ آپ کو چاہئے کہ اس سے پہلے پرائز بانڈ کی خریداری بھی کرلیں تاکہ اس کا بھی چانس ہاتھ میں رہے ۔ خواتین کی نوکری کے حوالے سے بھی یہ دن بڑے اچھے ہوں گے۔ جو لوگ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے پریشان تھے۔ ان کو بھی خوشی کی خبریں ملیں گی۔ امید اللہ ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے سیدھے راستے کا تعین بھی کرسکیں گے۔ جولائی سے ستمبر کا درمیانی عرصہ تھوڑا سا آزمائشی رہے گا۔ کیونکہ زحل اور عقرب دونوں ان دنوں بہت شرارتی ہورہے ہوں گے۔ یہ دوسروں کے درمیان اختلافات بھی پیدا کرتے ہیں۔ اور بندش وغیرہ کے معاملات بھی سامنے آسکتے ہیں۔ اس لئے اس بات کا خیال رہے ۔ کہ ذکر الٰہی کے ذریعے بندش سے بچا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے غصے کو قابو میں رکھیں۔ کسی کے قانونی معاملات میں نہ آئیں اور نہ ہی اپنے مخالفین کے سامنے اپنی راز کی باتیں ظاہر کریں۔
مخالفین جب کھل کر آپ کے خلاف نہ چل سکیں گے تو وہ بندش وغیرہ کے ذریعے زیر کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ آپ ان دنوں روزانہ صبح و شام سورة قلم کی آخری دو آیات اور سورةحشر کی آخری تین آیات کو پڑھ لیا کریں میرے اللہ نے چاہا تو ہر چیز سے محفوظ رہیں گے۔ اکتوبر سے نومبر کا عرصہ اس سال کا سب سے اہم عرصہ ہوگا۔ اس میں آپ کی ذہانت کا امتحان ہوگا ۔ آپ کو اپنے دلی جذبات قربانی دینا پڑے گی تب جاکر آپ کچھ پاسکیں گے۔ یاد رکھیں کہ جن کو آپ اپنا سمجھ کر دوستی کے ہاتھ بڑھا رہے ہیں وہ آستین کے سانپ ثابت ہوں گے۔ اور جن اپنوں کو نظر انداز کررہے ہیں۔ وہ وقت آنے پر جان بھی نثار کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ تو کیوں نہ وقت سے پہلے ہی اچھے برے کی تمیز کرلی جائے۔ سال کے آخری تین ماہ میں آپ کی سب سے زیادہ توجہ اولاد پر مرکوز رہے تو زیادہ اچھا ہے ورنہ اولاد باغی ہوسکتی ہے۔ آپ کا زائچہ صرف اسی صورت آپ کا ساتھ دے گا ، جب آپ اپنے آپ سے انصاف کرپائیں گے اور اپنوں سے بھی ۔ روزگار کے حوالے سے نومبر میں اہم سلسلے آپ کے سامنے آئیں گے اس کو ہاتھ سے مت جانے دینا۔ اور جو لوگ اپنے یا اپنی اولاد کی شادی کی معاملے میں پریشان تھے۔ ان کا سلسلہ بھی بحکم اللہ بنے گا ۔ا اور اس کے لئے غیرمتوقع ذریعے سے رقم کا بندوبست بھی انشاءاللہ ضرور ہو جائے گا ۔ مجموعی طورپر 2016ءملی جلی کیفیت کا حامل سال ہے۔ آپ کے دل اور دماغ کے درمیان جو جنگ چل رہی ہے۔ اس میں دماغ اگریہ جنگ جیت گیا تو پھر آپ کا بحکم اللہ اچھا وقت سمجھ لیں کہ شروع ہے۔ باقی آپ خود سمجھ دار ہیں۔ نماز سے مدد لیں ۔ ہربڑے کام سے پہلے استخارہ کریں۔ اور 41بار روزانہ سورة فاتحہ پڑھنے کے علاوہ یاشہید 100بار روزانہ پڑھ لیا کریں ۔ آپ کی قدرتی حفاظت رہے گی ۔ انشاءاللہ۔
برج دلوسیارہ یورینس (20جنوری سے 18فروری تک )نام کے پہلے حروف : س۔ ش۔ ٹ۔ ص
برج دلو والوں کے لئے 2015ءقدرے آزمائشی اورسخت سال رہا ہے رکاوٹوں بندش اور نحوست وغیرہ کا سامنا بھی رہا ہے۔ اور کچھ آپ کی بھی غلطیاں بھی اس میں شامل رہی ہیں ۔ اب 2016ءکا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سال کے آغاز میں آپ کو قدرے مالی مشکلات اور چھوٹی موٹی رکاوٹوں کا سامنا رہے گا۔ آپ کو روزانہ حسب توفیق صدقہ دیتے رہیں اور پرندوں کو خوراک ڈالنے کا عمل بھی شروع کردیں۔ فروری کے درمیان تک ایسا کرنے سے زحل کی نحوست آپ پر اثرانداز نہ ہوسکے گی۔ آپ نماز سے مدد بھی لیتے رہیں اور ہرممکن کوشش کریں کہ آپ باوضو رہیں۔ اس سے روحانی قوتیں آپ کے ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہیں۔ اور ہر مشکل میں بحکم اللہ آپ کا ساتھ دیتی رہتی ہیں۔ آپ کو یہاں اس بات کا بھی مشورہ دیا جارہا ہے کہ اپنے دل کو بھی ہرممکن اپنے قابو میں رکھیں۔ دل لگی سے پرہیز کریں۔ اپنے فون کا استعمال بھی احتیاط سے کریں۔ اسی میں آپ کی بھلائی ہے۔ تبدیلی کے خواہش مند ابھی انتظار کریں۔ اپریل سے پہلے کسی بھی قسم کی تبدیلی آپ کو راس نہیں آئے گی۔ کاروباری حضرات کے لئے بھی یہ دن قدرے مشکل ہوں گے مگر صبر سے کام لینا ہے اور رجوع الٰہی سے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے بیمار افراد کو چاہے کہ وہ نماز کسی بھی حالت میں نہ چھوڑیں اور اگر وہ سارا دن بسم اللہ الرحمن الرحیم ، کا ورد کرتے رہیں گے تو اس کے کمال اثرات سے وہ جلد ہی اپنی تکلیفوں سے نجات پالیں گے۔ یاد رکھیں کہ یہ دن صبر سے گزارنے ہیں اور ہر بری عادت کو بھی چھوڑنا ہے۔
اپریل سے جون کا عرصہ نئی امیدیں نئے راستے اور نئی منزل کا ادراک دے گا۔ اور وہ کام بھی بحکم اللہ آسان ہوں گے جن کے بارے میں کبھی تصور میں بھی نہ تھا۔ اپریل کی 2تاریخ کو مشتری شمس کا حسین ملاپ ہوگا اور عطارد کی پاور بھی اس کو مکمل حاصل رہے گی۔ تین برج اور بھی اپنے ایک مقام پر اکٹھے ہوں گے یہ زائچے میں ایک کمال کا حسن ہوگا۔ آپ کو اس کے اثرات کا اندازہ ہی ہے۔ یہ آپ کی زندگی میں روٹھی ہوئی بہار کو دوبارہ لے آئے گا۔ آپ کو سب سے پہلے ان معاملات سے بحکم اللہ نجات ملے گی۔ جس کا تعلق آپ کی ذہنی پریشانی سے ہے۔ قانونی حوالے سے تو آپ خود کو بالکل آزاد سمجھیں اور جو بھی الجھن ہوگی وہ سیدھی ہو جائے گی۔ مالی حوالے سے بہتریاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ خاص طورپر قرض میں پھنسے ہوئے آزاد ہوں گے۔ اپریل سے لے کر جون کا تمام عرصہ وقفے وقفے سے آپ کو پیسہ دلاتا رہے گا۔ یہ پیسہ کس طرح اور کیسے آئے گا۔ یہ سب آپ اللہ پاک پر چھوڑ دیں وہ مالک ہے خود ہی اسباب پیدا فرما دے گا۔ آپ کی ہرحال کوئی بھی مالی مشکل باقی نہیں رہے گی۔ جو کاروباری حضرات اپنا کام تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں، وہ اگر اس وقت تک انتظار کرلیں گے تو ان کو امید ہے کہ برسوں تک اپنے کام کو چھوڑنے کی نوبت ہی نہ آئے۔ بلکہ جو لوگ نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں وہ اس اچھے وقت میں کام شروع کرسکتے ہیں۔ اس کے رزلٹ انشاءاللہ بہت ہی خوشگوار ہوں گے۔ جولائی سے ستمبر کا عرصہ بھی بہت اچھا ہے۔ جو لوگ رجوع الٰہی اور توبہ کا سہارا لے کر چلتے رہیں گے ان کے لئے یہ وقت بھی بہتر رہے گا۔ کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔ یادرکھیں کہ آپ کے دل کا صاف ہونا ضروری ہے۔ یہ اندر سے صاف رہے گا تو آپ کے ہر کام میں رکاوٹیں خود بخود دور ہوتی رہیں گی۔ اور ذرا سا بھی میل رکاوٹوں کا سبب بن جائے گا۔ یہ عرصہ مالی لحاظ سے ملی جلی کیفیت میں گزرے گا۔ آپ کو بھی بہت سا پیسہ ہاتھ لگے گا اور کبھی معمولی سا،بہرحال صورت حال قدرے ٹھیک ہی رہے گی۔ جو لوگ اولادکے رشتے کی وجہ سے برسوں سے پریشان چلے آرہے ہیں ان کو اس وقت میں غیرمتوقع طورپر رشتہ مل جائے گا۔ وہ بھی من پسند اور بعض کو بیرون ملک سے بھی رشتے کا پیغام آسکتا ہے قانون کی جکڑ میں آئے ہوئے انشاءاللہ غیر متوقع طورپر رہائی حاصل کرلیں گے۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جو سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کی سزا ابھی باقی ہے۔ مخالفین سے صلح کا امکان بھی ہے اور آئندہ کے لئے مل کر ساتھ چلنے کا ارادہ بھی ۔ اکتوبر سے نومبر کا عرصہ کاروباری حضرات کے لئے بڑا شاندار رہے گا ۔ اس میں تیزی سے ترقی کا امکان بھی ہے اور مزید سرمایہ کاری بھی ہوگی۔ جو لوگ بے کار تھے۔ ان کو نوکری مل جائے گی اور پڑھے لکھے لوگ کسی ایسی جگہ نوکری کی درخواست دیں۔ جوکہ خفیہ ادارے ہوں۔ یا قانون کا اس سے تعلق ہوں۔ انشاءاللہ بڑی امید ہے کہ ان کو اس جگہ پر اچھی نوکری مل جائے گی۔ بیمار افراد شفاءیاب ہوں گے اور سفر کا پروگرام بھی بن جائے گا اور اس کے لئے اسباب خود بخود آپ کے سامنے ہوں گے۔ دسمبر کا پورا ماہ مالی طورپر غیرمتوقع حالات بناتا رہے گا۔ آپ جتنا بھی ممکن ہوسکے پرائز بانڈ کی خریداری کرلیں۔ انشاءاللہ بڑا انعام ضرور نکلے گا۔ مجموعی طورپر 2016ءاچھا سال رہے گا ۔ آپ کی پہلے تمام پریشانیاں اورمشکلات ختم ہو جائیں گی۔ مستقبل کا تعین بھی ہوسکے گا۔ آپ نماز کی پابندی رکھیں ۔ اور کثرت سے درود پاک سارا دن اٹھتے بیٹھے، چلتے پھترے پڑھا کریں۔ اللہ مہربانی فرمائے گا۔ انشاءاللہ
برج حوت(19فروری سے 20مارچ) نام کے پہلے حروف د۔ج
برج حوت کے لیے 2015ملی جلی کیفیت کاسال رہا ہے آپ کو کبھی بہتری ملی اورکبھی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اکثرلوگ بد نظری کا شکار بھی رہے۔اب2016کا شاندار آغاز ہو رہا ہے۔
2016جنوری سے مارچ کا عرصہ بے حد اہم رہے گا۔اس میں آپ کو اپنے تمام پرانے نقصانات کا ازالہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔حالات خود بخود بحکم اللہ ایسے پیدا ہو جائیں گے کہ آپ اللہ کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہوں گے آپ کے زائچے کے ذاتی گھر میں تین خوبصورت برجوں کا اجتماع شروع ہوگا جو کہ ایک بڑے عرصے تک جاری رہے گا۔اس کے بے شمار فائدے ہوں گے۔اورسب سے پہلے آپ پر جاری ہر قسم کی بندش جادو ٹونے اوردیگر نحوست کے اثرات ختم ہوں گے۔اس کے خاتمے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ جن مشکلات اورتکلیفوں سے گزر رہے تھے۔اس سے آزاد ہونا شروع ہو جائیں گے جب رکاوٹیں دور ہوں گی تو مسائل بھی حل ہونا شروع ہوں گے۔آپ کی کیفیت بحکم اللہ ایسی ہو گی کہ آپ جس کام میں بھی”بسم اللہ“پڑھ کر ہاتھ ڈالیں گے وہ کام حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔اورخراب سے خراب صحت بھی ٹھیک ہو جائے گی۔جو لوگ مالی حوالے سے برسوں سے تنگ دستی کا سامنا کررہے تھے۔جنوری میں ہی ان کو اتنے پیسے مل جانے کی امید ہے کہ ان کے معاملات آگے کی طرف چل سکیں گے۔اس کے بعد فروری میں آپ کا کوئی انعام وغیرہ بھی نکل سکتا ہے۔رہائش اورنوکری کی تبدیلی کے حوالے سے بھی یہ دن بڑے شاندار انداز میں بحکم اللہ آپ کا ساتھ دیں گے۔جو لوگ خود آگے بڑھ کر ان خوشگوار تبدیلی کے لمحات کو خوش آمدید کہیں گے۔ان کے لیے مزید قدرتی آسانیاں پیدا ہوں گی۔مارچ تک یہ تبدیلی کاعمل آپ کی کوشش اور اللہ پاک کی مہربانی سے مکمل ہو سکتا ہے۔جو لوگ قانونی معاملات کاشکار تھے وہ اس سے نکل جائیں گے۔مقدمے بازی انکوائری سے نجات چلے گی اوردشمن و مخالفین سے صلح کا امکان بھی موجود رہے گا اپریل سے جون کا عرصہ تھوڑا سا آزمائشی ہے مگر اللہ نے چاہا تو آپ اس میں سے نکل جائیں گے اس عرصہ میں آپ کی زبان کا کردار سب سے اہم ہوگا۔خاموشی ضروری ہے۔ ہر معاملے میں اگر آپ خاموش نہیں رہے تو آپ کی زبان آپ کی سلامتی کی علامت ہرگز نہیں بن سکتی۔اس وارننگ کو ضرور یاد رکھیں۔کسی سے بھی ہرگز راز کی بات نہ کریں ۔اورنہ ہی اپنے معاملات کا ذکر کسی اپنے پرائے سے کریں۔آپ کو بس ضروری ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر نکلنا ہے فالتو وقت گھر پر گزاریں۔مئی میں مخالفین آپ پر پوری نظر رکھے ہوں گے۔اس لیے آپ نے ان کو موقع نہیں دینا کہ آپ کے خلاف کچھ کرسکیں۔یاد رکھیں کہ سیدھی سیدھی زندگی گزارنے والوںکے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے،جبکہ شرارتی لوگ اور ناجائز آمدن وکام کرنے والوں کے لیے صرف خطرے ہی خطرے ہیں۔اب آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کس طرح چلیں گے۔زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ کا اپنے دل پر کنٹرول ہی نہیں ہے،ادھر توبہ کرتے ہیں ادھر دوبارہ پھراسی پرانی ڈگر پر چلنا شروع ہو جاتے ہیں۔خدا کے لیے اس وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قدم اٹھائیں۔فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے ۔ہمارا کام مشورہ دینا ہے جولائی سے ستمبر کا عرصہ آپ کو کاروباری حوالے سے خوشخبری دے رہاہے۔مایوس افراد کے لیے یہ عرصہ ایک نعمت کے طور پر ہوگا۔جو لوگ اپنے روزگار کے معاملات میں اتنے تنگ آگے تھے کہ ان کو کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔نوبت یاں تک پہنچ گئی تھی کہ کئی تو خود کشی کا سوچنے پر مجبور ہو گئے تھے۔وہ انشاءاللہ ایسا خوبصورت وقت دیکھیں گے کہ منفی سوچ پر شرمندگی ہونے لگے گی پیسہ کس انداز سے آگے گا۔یہ اللہ بہتر جانتا ہے زائچہ بتا رہا ہے کہ بحکم اللہ ساون کی برسات کی طرح برسنا شروع ہو جائے گا یاد رکھیں کہ ان لوگوں کے لیے ہے جن کی نیت نیک ہے ان کا اندر صاف ہے اگر ایسا نہیں بھی ہے تو توبہ کا دروازہ تو ہروقت کھلا ہی ہوا ہے ابھی فوری طور پر آپ سچی تو بہ کرلیں۔سب کچھ خود بخود ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔اکتوبر سے دسمبر کا درمیانی عرصہ بہت شاندار ثابت ہوگا۔اولاد کے حوالے سے لاحق تمام پریشانیاں ختم ہوں گی ان کے مستقبل کا سارا معاملا بحکم اللہ کھل کر آپ کے سامنے آجائے گا ۔من پسند جگہ شادی ہونے یا منگنی ہونے کی خوشی حاصل ہو گی۔گھر میں برکت ہی برکت ہوگی میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات خوشگوار ہوں گے۔سوتن کا دکھ برداشت کرنے والی عورتوں کے لیے یہ دن کس طرح حسین ہوتے ہیں ہر وہ وقت خود بخود آپ کو بتا دے گا جب آپ شکر ادا کررہے ہوں گے۔اولاد مانگنے والے جوڑے بھی شکر ادا کرسکیں گے اورجن لوگوں کی برسوں سے خواہش تھی کہ وہ اللہ پاک کے گھر کا دیدار کرسکیں وہ اپنی قسمت پر شک بھی کریں گے۔دسمبر میں آپ بالکل سیدھے راستے پر چل رہے ہوں گے اوردور تک انشاءاللہ کوئی روکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی ہو گئی۔
مجموعی طور 2016بے حد شاندار ثابت ہوگا۔جو برسوں کے بعد آپ کی زندگی میں بہاریں لے کر بحکم اللہ نمودار ہوا ہے۔شکرکریں۔سیدھا سیدھا چلیں دین اور دنیا دونوں ساتھ رکھ کر چلیں۔نماز کی پابندی ضروری ہے روزانہ 100مرتبہ یا سلام”یا مومن یااللہ“اور بسم اللہ کو بھی کثرت سے پڑھیں۔