چور نے اے ٹی ایم استعمال کرتے شہری کی جیب سے بٹوہ نکال لیا لیکن پھر سامنے لگا کیمرہ نظر آگیا تو کیا کام کیا؟ ایسی حرکت جو آج تک کسی چور نے نہ کی ہوگی، جان کر آپ کچھ کرلیں ہنسی نہ رُکے گی
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ایک چور نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے شخص کا بٹوہ جیب سے نکال لیا لیکن اگلے ہی لمحے اوپر لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر اس کی نظر پڑتے ہی اس نے ایسی حرکت کر دی کہ آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق چور آیا اور ادھر ادھر دیکھ کر اس نے رقم نکلواتے شخص کی بائیں جیب سے اس کا بٹوہ نکال لیا۔ بٹوہ نکالنے کے بعد اس نے دوبارہ تسلی کرنے کے لیے ادھر ادھر دیکھا کہ کوئی اسے دیکھ تو نہیں رہا۔
2017ءمیں گھر سے بھی نکلے بغیر یہ 5کام کرکے آپ بے تحاشہ رقم کماسکتے ہیں
اسی دوران اس کی نظر سی سی ٹی وی کیمرے پر پڑ گئی۔ کیمرہ دیکھتے ہی چور بوکھلا گیا اور ہاتھ جوڑ کر کیمرے سے معافی مانگنے لگا۔ ساتھ ہی اس نے چوری کیا گیا پرس وہیں زمین پر گرا دیا اور اس شخص کے کندھے پر تھپکی دے کر گرے ہوئے پرس کی طرف توجہ دلائی۔ اس شخص نے اپناپرس اٹھا لیااور چور کا شکریہ ادا کیا اور اس سے مصافحہ کرکے دوبارہ مشین کی طرف متوجہ ہو گیا۔ چور نے ایک بار پھر کیمرے سے معافی مانگی اور وہاں سے چلتا بنا۔