فروری 2017ءمیں امریکہ میں تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی آنے والی ہے، ایسی تہلکہ خیز پیشنگوئی منظر عام پر کہ پہلی مرتبہ امریکی شہری شدید خوف میں ڈوب گئے

فروری 2017ءمیں امریکہ میں تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی آنے والی ہے، ایسی تہلکہ ...
فروری 2017ءمیں امریکہ میں تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی آنے والی ہے، ایسی تہلکہ خیز پیشنگوئی منظر عام پر کہ پہلی مرتبہ امریکی شہری شدید خوف میں ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) ساری دنیا سال نو کی آمد پر خوشیاں منانے میں مصروف ہے لیکن عین اس موقع پر امریکا میں ایسے بھیانک زلزلے کی پیش گوئی کر دی گئی ہے کہ جوممکنہ طور پر اس ملک کے بڑے حصے کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی تباہ کاری سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ یہ تباہ کن زلزلہ امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کے قریب رونما ہوگا اور اس میں 11ہزار سے زائد ہلاکتوں اور 26ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے پہلے جنوبی کیلیفورنیا کی سان اینڈرس فالٹ لائن پر طاقتور زلزلہ آنے کی پیشگوئیاں کی جاچکی ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں امریکا کی شمالی سرحد کے قریب آنے والا میگا زلزلہ اس سے بھی 30 گنا طاقتور ہو گا۔

اگر اسلام آباد، لاہور اور نئی دلی پر ایٹم پھاڑدیا جائے تو کیا منظر ہوگا، کتنا نقصان ہوگا؟ رونگٹے کھڑے کردینے والی تفصیلات منظرعام پر
اس سے پہلے جاپان میں ایک میگا زلزلہ جنوری 1700ءمیں آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 9ریکارڈ کی گئی تھی۔ عام طور پر زلزلہ 15 سے 30 سیکنڈ تک جاری رہتا ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکا میں آنے والا زلزلہ ناصرف انتہائی طاقتورہوگا بلکہ اس کا دورانیہ بھی تقریباً 3منٹ ہوگا۔ اس ابتدائی زلزلے کی خوفناک طاقت کی وجہ سے اردگرد کے خطوں میں بھی متعدد چھوٹے زلزلے آئیں گے، جبکہ سان اینڈرس کی فالٹ لائن پر بھی زلزلہ رونما ہوسکتا ہے۔

سال 2016ءکے آغاز میں ہی ماہرین نے اندازہ ظاہر کر دیا تھا کہ تقریباً 14ماہ بعد اس زلزلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، یعنی سال 2017ءکے آغاز میں اور خصوصاً فروری کے مہینے میں اس کا خطرہ سب سے زیادہ ہوگا۔ امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن اور شمالی برٹش کولمبیا کے علاقوں میں ان پیش گوئیوں نے شدید بے چینی کا ماحول پیدا کر دیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ یہ علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -