وزن کم کرنا ہوگیا انتہائی آسان،وہ جیکٹ جو مسلسل چربی پگھلاتی رہے

وزن کم کرنا ہوگیا انتہائی آسان،وہ جیکٹ جو مسلسل چربی پگھلاتی رہے
وزن کم کرنا ہوگیا انتہائی آسان،وہ جیکٹ جو مسلسل چربی پگھلاتی رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سخت ورزش اور بھوکا رہے بغیر وزن کم کرنا ہر موٹے شخص کا خواب ہوتا ہے اور اب پہلی دفعہ امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سائنسدان نے اس کا حل تلاش کر لیا ہے۔ پروفیسر وین ہینر نے ایک برفیلی جیکٹ تیار کی ہے جسے پہننے والے کا وزن بغیر کچھ کئے ہی کم ہوتا جائے گا۔
پروفیسر وین نے یہ جیکٹ "Mild Cold Exposure" کے اصول کی بنیاد پر تیار کی ہے۔ اس اصول کے مطابق اگر جسم کو قدرے سرد درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑے تو اس کا میٹا بولزم متحرک ہو جاتا ہے اور جسم خود کو گرم رکھنے کیلئے چربی جلانا شروع کر دیتا ہے۔ پروفیسر وین نے اس جیکٹ کو "Cold Shoulder" کا نام دیا ہے اور اسے استعمال سے پہلے فریزر میں رکھا جاتا ہے جس کے باعث یہ ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔

حارث سہیل کو ڈارنے کیلئے ’بھوت‘ سٹیڈیم بھی پہنچ گئے
جب اسے پہنا جاتا ہے تو اس کے ٹھنڈے حصے کندھوں کے اوپر اور کمر پر آتے ہیں۔ پروفیسر کہتے ہیں کہ انہیں حصوں میں براﺅن چربی ہوتی ہے جو کم درجہ حرارت پر جسم کو گرم کرنے کا کام شروع کر دیتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس جیکٹ کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اسے پہننے سے آپ کو سردی بہت زیادہ محسوس نہیں ہوتی اور آپ کانپتے نہیں، اسے دو گھنٹے روزانہ پہنیں تو 500 کیلوریز (حرارے) روزانہ استعمال ہوں گے اور ایک ماہ میں تقریباً آدھا کلو وزن کم ہو گا۔ اسے اس وقت پہنیں جب آپ آرام کی حالت میں ہوں اور کمرے کا درجہ حرارت نارمل ہو۔ یہ جیکٹ XS سے XXXL سائز میں دستیاب ہے اور قیمت محض 160 ڈالر (16000 روپے) ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -