بونوں کا خاندان، کل کتنے لوگ ہیں اور سب کا قد کتنا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

بونوں کا خاندان، کل کتنے لوگ ہیں اور سب کا قد کتنا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی ...
بونوں کا خاندان، کل کتنے لوگ ہیں اور سب کا قد کتنا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی شخص کا قد چھوٹا رہ جانا اگرچہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں مگر ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ پورے کا پورا خاندان ہی بونا رہ جائے۔ اس کی ایک نایاب مثال بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں سامنے آئی ہے جہاں 11افراد کے ایک خاندان میں 9افراد بونے ہیں جن کے قد 2سے 3فٹ کے درمیان ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس چوہان فیملی میں ایک نایاب جینیاتی بیماری Achondroplasiaپائی جاتی ہے جس کے باعث ان سب کے قد انتہائی چھوٹے رہ جاتے ہیں۔ خاندان کے 52سالہ سربراہ رام راج کا کہنا ہے کہ ”ہم جب بھی باہر جاتے ہیں ہمارے اردگرد لوگ جمع ہو جاتے ہیں اور ہمارا تمسخر اڑاتے ہیں۔ وہ ہم سے عجیب قسم کے سوال پوچھتے ہیں کہ ’تم اتنے چھوٹے کیوں ہو؟ تم کہاں کے رہنے والے ہو؟‘ ہر شخص ہمیں تنگ کرتا ہے۔“

دنیا کا انوکھا ترین قبیلہ جہاں کسی قریبی عزیز کی موت ہوجائے تو خواتین کو اپنے جسم کا یہ حصہ کاٹنا پڑجاتا ہے
رپورٹ کے مطابق رام راج شادیوں میں مہمانوں کا استقبال کرنے کی نوکری کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”جب مجھے ہندوﺅں کی شادی میں کام ملے تو میں مہمانوں کو ’نمسکار‘ کرتا ہوں اور جب مسلمانوں کی شادی ہو تو آنے والوں کو سلام کرتا ہوں۔ مجھے کوئی بھی نوکری دینے کو تیار نہیں تھا چنانچہ بالآخر مجھے یہی نوکری کرنی پڑی۔ میں جس کے پاس بھی نوکری کے لیے جاتا تھا وہ مجھے دیکھ کر کہتا کہ تم کیسے کام کرو گے؟“رام راج کی 27سالہ بیٹی امبیکا اکاﺅنٹنٹ بننا چاہتی تھی لیکن اپنے ٹھنگنے قد کی وجہ سے اسے بھی کہیں نوکری نہیں مل سکی۔ رام راج نے مزید بتایا کہ ”میرا چھوٹا بھائی ایک ٹیلی فون بوتھ پر کام کرتا ہے جبکہ میری ایک بھابی سلائی کا کام کرتی ہے۔ اس طرح ہم اپنے گھر کا خرچ چلا رہے ہیں۔چھوٹا قد ہمارے خواتین کے لیے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ انہیں چلنے پھرنے میں زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹانگوں کی تکلیف کے باعث ہم زیادہ سفر بھی نہیں کر سکتے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -