عجیب و غریب بیماری جو سائنسدانوں کی سمجھ میں نہ آئی
استنبول (ویب ڈیسک) ہوسکتا ہے کچھ افراد کے نزدیک چاروں ہاتھوں پاﺅں پر چلنا ایک تفریح کاباعث ہو لیکن ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے چند افراد کی یہ مجبوری ہے۔ اور اس خاندان جو کہ ترقی کے صوبے ہاتے میں رہائش پذیر ہے کہ ہاں پانچ بہن بھائی ایسے ہیں جو ایک نایاب قسم کی معزوری کا شکار ہیں۔ 19 افراد پر مشتمل اس خاندان کے 5 بہن بھائیوں میں اس مطلوبہ توازن اور استحکام کی کمی ہے جس کے ذریعے یہ براہ راست کھڑے نہیں ہوسکتے۔ سائنسدان بھی اب تک ان کی اس حالت کی اصل وجہ نہیں جان پائے ہیں۔