اگر آپ کے دوستوں کی تعداد زیادہ نہیں تو یہ تشویشناک ترین خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کے دوستوں کی تعداد زیادہ نہیں تو یہ تشویشناک ترین خبر ضرور پڑھ لیں
اگر آپ کے دوستوں کی تعداد زیادہ نہیں تو یہ تشویشناک ترین خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) جب کوئی آپ کی بات سننا گوارا نہ کرے تو دوست ہی ہیں کہ جن سے آپ دل کا حال کہہ سکتے ہیں اور جب آپ تنہا ہوتے ہیں تو دوستوں کا سہارا ہی زندگی کا سہارا بنتا ہے، لیکن ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ دوستوں کا اصل فائدہ تو اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ ان کی عدم موجودگی تمباکو اور شراب نوشی جیسی مضر عادات سے بھی زیادہ مہلک ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:انٹرنیٹ پر آپ کیلئےاچھے اور خوبصورت دوست تلاش کرنے والی 5حیران کن ایپس
سائنسی جریدے Psychology and Aging میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنسدان شیرل کارمیائل کہتی ہیں کہ بلانوشی کی حد تک شراب کی لت میں مبتلاء ہونے کی نسبت دوستوں کا نہ ہونا زندگی کیلئے زیادہ خطرناک ہے۔ ان کی تحقیق کے مطابق 20 سال کی عمر کے بعد دوستوں کا حلقہ وسیع تر ہوجاتا ہے اور 30 سال کو پہنچنے کے بعد کچھ خاص اور اچھے دوستوں کا قابل بھروسہ حلقہ قائم ہوجانا ضروری ہے۔
اس تحقیق کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا گیا اور اس کے لئے 222 طالب علموں کو 20 اور 30 سال کی عمر کے دوران اور بعد کے سالوں میں اپنے حلقہ احباب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ڈائری لکھنے کو کہا گیا تھا۔ ڈائری میں آخری تحریر لکھے جانے کے 20 سال بعد ان شرکاء سے زندگی کے حالات کے بارے میں دوبارہ سروے کیا گیا تھا، جس سے واضح ہوا کہ زیادہ دوستوں کا مخصوص حلقہ رکھنے والے افراد کی زندگی زیادہ صحتمند اور طویل تھی۔ جن لوگوں کے دوستوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ان کی صحت کا معیار عادی شراب نوشوں سے بھی برا پایا گیا اور ان میں غیر متوقع موت کی شرح بھی زیادہ پائی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -