ایک ایسی پاکستانی لڑکی کو کمرشل پائلٹ کا لائسنس مل گیا کہ تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ڈیلی بائیٹس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکیوں کا کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنا بہت بڑی خبر ہوتی ہے کیونکہ عموماً مرد ہی پائلٹ بنتے ہیں اور اس انڈسٹری میں خواتین کو ایئرہوسٹس و دیگر ایسی پوسٹوں پر دیکھا جاتا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کی رپورٹ کے مطابق اب پاکستان کی ایک اور ہونہار لڑکی نے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کر لیا ہے۔ اس لڑکی کا نام ماہ رخ ہے جو کراچی کی رہائشی ہے۔ ماہ رخ نے اپنی پہلی پرواز کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں تو دھوم مچ گئی اور ہر کسی نے اس کی تعریف کی۔

’اگر آپ جہاز میں اس جگہ بیٹھیں تو حادثے کی صورت میں بچ جانے کا امکان 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے‘ ماہرین نے جہاز پر محفوظ ترین سیٹ بتادی
رپورٹ کے مطابق ماہ رخ کے والد بھی پائلٹ ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سے ہی متاثر ہو کر پائلٹ بنی ہے۔ اس نے کراچی ایئرو کلب سے تربیت حاصل کی ہے اور لائسنس حاصل کیا ہے۔ اس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ”میری پہلی پرواز حیران کن تھی۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے میں خواب دیکھ رہی ہوں۔ یہ میری زندگی کا سب سے بہترین تجربہ تھا۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ میرا جہاز ہے اور میں اس کی کپتان ہوں۔ اس احساس نے مجھے بااعتماد بنا دیا ہے۔“