ایساصرف پی آئی اے میں نہیں ہوتا،برطانوی ایئرلائن کی ایئرہوسٹسز رنگے ہاتھوں گرفتار

ایساصرف پی آئی اے میں نہیں ہوتا،برطانوی ایئرلائن کی ایئرہوسٹسز رنگے ہاتھوں ...
ایساصرف پی آئی اے میں نہیں ہوتا،برطانوی ایئرلائن کی ایئرہوسٹسز رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کی لندن سے بھارتی دارالحکومت آنے والی پرواز کے مسافر یہ دیکھ کر حیران تھے کہ ان کی خدمت پر مامور دو ایئر ہوسٹسیں دلہنوں کی طرح زیورات سے لدی تھیں، لیکن جب وہ منزل پر پہنچے تو ایئرہوسٹسوں کا دلچسپ اور افسوسناک راز فاش ہوگیا۔

مزیدپڑھین:کیا آ پ کو معلوم ہے جہاز کا انجن کس طرح کام کر تاہے؟انتہائی دلچسپ ومفید معلومات
جریدے ”میل آن لائن“ کے مطابق دونوں ایئرہوسٹسوں نے تقریباً سوا چارکلو گرام سونا اپنے جسم کی زینت بنارکھا تھا، جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔ ایئرپورٹوں پر فضائی حملے کو سخت چیکنگ سے ملنے والی رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ایئرہوسٹسوں نے سونے کے بھاری زیورات دوران سفر پہنے رکھے تاکہ باآسانی ان کی سمگلنگ ممکن بنائی جاسکے۔ جب یہ فضائی میزبان، جو کہ دونوں دوست بتائی گئی ہیں، بھاری مقدار میں سونا لے کر نکلنے کی کوشش کررہی تھیں تو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور ان کی تفتیش شروع کردی گئی۔
ایئرلائن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں معاملے کا علم ہے اور دونوں خواتین کے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -