اگر جہاز کی ٹکٹ بُک کرواتے ہوئے یہ ایک کام کریں تو انتہائی سستی ٹکٹ حاصل کرکے ہزاروں روپے بچاسکتے ہیں، عید سے قبل سفر کی منصوبہ بندی کرتے پاکستانیوں کیلئے انتہائی مفید نسخہ

اگر جہاز کی ٹکٹ بُک کرواتے ہوئے یہ ایک کام کریں تو انتہائی سستی ٹکٹ حاصل کرکے ...
اگر جہاز کی ٹکٹ بُک کرواتے ہوئے یہ ایک کام کریں تو انتہائی سستی ٹکٹ حاصل کرکے ہزاروں روپے بچاسکتے ہیں، عید سے قبل سفر کی منصوبہ بندی کرتے پاکستانیوں کیلئے انتہائی مفید نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کو محفوظ ترین سفر سمجھا جاتا ہے اور یہ تیز رفتار بھی ہے لیکن اس کے اخراجات برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ تاہم اب ایک ماہر نے ایسا حیران کن طریقہ بتادیا ہے کہ آپ اس پر عمل کرکے انتہائی سستا فضائی سفر کر سکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ سفری بلاگ ’ٹرپ ہیکر‘ کی مالک کلنٹ جانسٹن نے بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ اپنے لیے سیٹ بک کروانے جا رہے ہیں تو کنیکٹنگ فلائٹ کی بجائے الگ الگ کنیکٹنگ پروازوں میں سیٹیں بک کروائیے۔ اس طرح آپ سینکڑوں ڈالر کی بچت کر سکیں گے۔“

’اگر دوران سفر آپ پرسکون نیند سونا چاہتے ہیں تو جہاز کے اس حصے میں سیٹ حاصل کریں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے مسافروں کو وہ بات بتادی جو بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے
کلنٹ جانسٹن کا مزید کہنا تھا کہ ”مثال کے طور پر اگر آپ روم جانا چاہتے ہیں اور ادھر جانے والی پرواز مہنگی ہے اور اس کی بجائے پیرس کی پرواز سستی ہے تو آپ پہلے پیرس کے لیے کنیکٹنگ فلائٹ بک کروائیے اور پھر پیرس سے روم کے لیے الگ سے کنیکٹنگ فلائٹ بک کیجیے۔ا س طریقے سے آپ کو سفر میں زیادہ وقت تو لگ سکتا ہے لیکن آپ کو بہت سی رقم کی بچت ہو جائے گی۔ یہ طریقہ پوری دنیا میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے لیکن یورپ کے اندر سفر کرنے والے اس طریقے سے انتہائی سستا سفر کر سکتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -