طلوع آفتاب سے پہلے معروف سٹیج اداکارہ کی شیخ رشید کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آ گئی کہ تہلکہ مچ گیا، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنی دبنگ تقریروں، دعوﺅں اور عوامی لہجے کے باعث شہرت رکھتے ہیں مگر اب وہ لڑکیوں کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے باعث مزید”مشہور“ ہو رہے ہیں جبکہ ان کیساتھ ملاقات کرنے والی لڑکیاں بھی خوشی خوشی یہ تصاویر اپ لوڈ کر دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ طیارہ گر کر تباہ، شاہ رخ خان سمیت کئی افراد ہلاک، ایک خبر جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا لیکن پھر۔۔۔
شیخ رشید کی سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کیساتھ ایک ایسی تصویر منظرعام پر آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔ ثوبیہ خان نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر یہ تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ”شیخ صاحب کے ساتھ سحری کرنے کا بہت مزہ آیا، وہ بہت ہی زبردست شخصیت ہیں۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستانی لڑکے کا پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بند ہوا تو اس نے شکایت کرنے کے بجائے فیس بک پر ایسی پوسٹ کر دی کہ کمپنی نے 5 ملازمین کو چھٹی والے دن اس کا ا نٹرنیٹ ٹھیک کرنے بھیج دیا، ایسا کیا لکھا تھا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
یہ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور دھڑا دھڑ شیئر کی جا رہی ہے جبکہ لوگ اپنے اپنے ذوق کے مطابق رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔