اپنا ہی کتا پولیس کے ساتھ مل گیا
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ریاست الاباما میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کتے نے اپنے ہی مالک کے خلاف کام کرتے ہوئے اسے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروادیا۔
’بو‘ نامی کتے کے بارے میں پولیس ترجمان پاو¿لا بارلوکا کہنا ہے کہ اس نے بہادری اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی مالک جس پر منشیات رکھنے کا الزام تھا تک رسائی میں پولیس کی مدد کی۔ ترجمان کے مطابق پولیس ملزم ایڈون کے گھر وارنٹ کے ساتھ گئی لیکن وہ وہاں سے فرار ہو کر کہیں چھپ گیا۔ یہ دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے کتے کو کہا کہ وہ ملزم ایڈون کو ڈھونڈے۔ کتے نے پولیس کی بات مانتے ہوئے اپنے مالک ، جو کہ گھنی گھاس میں چھپا بیٹھا تھا کو ڈھونڈ نکالا اوربھونک کر پولیس کو اس کی موجودگی کی اطلاع دی۔